پنجاب کے کئی شہروں میں دھند ، موٹر ویز متعدد مقامات سے بند
اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT
ویب ڈیسک: پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کا راج رہا، موٹر ویز متعدد مقامات سے بند کر دی گئی۔
لاہورسیالکوٹ موٹروے ایم11 شدید دھند کے باعث بند کر دی گئی، موٹروے ایم 2 لاہور سے ہرن مینار تک بند کردی گئی، قومی شاہراؤں پر بھی حد نگاہ کم ہوگئی، ڈرائیورز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹرویز کی بندش کا مقصد عوام کی جانوں و مال کا تحفظ ہے، دھند میں لین کی خلاف ورزی خطرناک حادثات کا باعث ہو سکتی ہے، روڈ یوزرز لین ڈسپلن پر سختی سے عمل کریں۔
صدر مملکت ، وزیر اعظم اور وفاقی وزیر داخلہ کا 7 خوارج ہلاک کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ شہری دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیں، دھند میں صبح 10 تا شام 6 تک محفوظ سفری اوقات ہیں، ڈرائیور حضرات فوگ لائٹس لازمی استعمال کریں،غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ تیز رفتاری نہ کریں، آگے والی گاڑی سے محفوظ فاصلہ رکھیں، رہنمائی اور مدد کے لئے ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
اسکرین گریب/ ایکسکراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔
سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔