-- فائل فوٹو

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللّٰہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے دو مرتبہ ایوان میں اپوزیشن کو بات چیت کا کہا ہے، وزیراعظم نے تمام نکات پر اتفاق رائے کا کہا اور بات کرنے کی دعوت دی، دونوں فریق آپس میں بات کریں اور ایک نکتے پر اتفاق کریں۔

سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے رانا ثناءاللّٰہ نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت ہم سے بات کرنے کو تیار نہیں، جن سے پی ٹی آئی قیادت بات کرنے کو تیار ہیں وہ نہیں کرنا چاہتے۔

علی امین گنڈاپور کو کیوں ہٹایا گیا؟ رانا ثناء نے بتا دیا

وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور نے کچھ چیزیں کرنے سے انکار کیا اس لیے ان کو ہٹا کر سہیل آفریدی کو لایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ہاؤس اپنا موقف پیش کرے لیکن ہم سمجھتے ہیں قانون کے مطابق ملاقات ہوگی، اڈیالہ میں امن و امان خراب کرنے یا کسی تحریک کو چلانے کی اجازت نہیں ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ جیل میں بیٹھ کر امن و امان کی صورتحال پیدا کریں، بانی کی بہن نے جو گفتگو کی اس میں باہر سیاسی فیصلوں کا ذکر تھا۔

رانا ثناءاللّٰہ نے کہا کہ پی ٹی آئی سینیٹر کمیٹی بنانا چاہتے ہیں تو پہلےخود کمیٹی بنالیں کہ کیا بات کرنی ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: پی ٹی آئی بات کرنے

پڑھیں:

پیوٹن جنگ ختم کرنا چاہتے ہیں، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روسی صدر پیوٹن سے وٹکوف اور کشنر کی ملاقات اچھی رہی، پیوٹن جنگ ختم کرنا چاہتے ہیں۔

وائٹ ہاؤس میں صحافوں سے بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے بتایا کہ ملاقات کا کیا نتیجہ نکلتا ہے ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ دنیا میں 8 جنگیں رکوائیں، پانچ جنگیں ٹیرف کے ذریعے رکوائیں۔

واضح رہے کہ روس یوکرین امن مذاکرات کے لیے ٹرمپ کے معاونین آج میامی میں یوکرینی مذاکرات کار سے ملاقات کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • جمہوریت مذاکرات سے آگے بڑھتی، بانی جیل میں سیاسی ہدایات دے رہے ہیں: رانا ثناء
  • اب آرمی چیف کی ریٹارمنٹ کی عمر نہیں ہے: رانا ثناء اللہ
  • فیض حمید سے متعلق فیصلہ اسی دسمبر میں آجائے گا: رانا ثناء اللہ
  • سی ڈی ایف نوٹیفکیشن میں دیر کی بنیادی وجہ احتیاط سے کام کرنا ہے. رانا ثناء
  • چیف آف ڈیفنس فورسز کا بہت ہی اہمیت کا حامل ادارہ بننے جا رہا ہے: رانا ثناء اللّٰہ
  • مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی
  • پیوٹن جنگ ختم کرنا چاہتے ہیں، ٹرمپ
  • یورپ اگر جنگ کرنا چاہتا ہے تو روس بھی تیار ہے، پیوٹن
  • علی امین گنڈاپور کو کیوں ہٹایا گیا؟ رانا ثناء نے بتا دیا