راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہناتھا کہ مسلح افواج کی قیادت کو نشانہ بنانے والے قوم کے خیر خواہ نہیں، اپنی سیاست کو افواج پاکستان سے دور رکھیں، افواج پاکستان اور عوام کے درمیان دراڑڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے ، ہماری مسلح افواج عوام اور ہندو توا سوچ کے درمیان ڈھال کر کردار ادا کر رہی ہے ، اپنی سیاست خود کریں ، فوج کو سیاست سے دور رکھیں۔ 

ان کا کہناتھا کہ پاکستان کی افواج اور عوام کے درمیان دراڑ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے، آئین میں اظہار آزادی رائے کی آزادی ہے ، قومی سلامتی پر اظہار رائے کی آئین اجازت نہیں دیتا ، پاکستانی فوج کی قیادت کے خلاف کسی بیانیے کی اجازت نہیں ، ایک شخص نے پاکستان کی ترسیلات زر بند کرنے کا کہا، عوام کو بجلی کے بل جمع نہ کروانے کی ترغیب دی ، ہم نے اپنے سے آٹھ گنا بڑی فوج کے سامنے کھڑے ہو کر دکھایا، کوئی چاہتا ہے کہ فوج خارجیوں اور دہشتگردوں کیخلاف قوم کی ڈھال نہ بنے ، یہ لوگ بیانیے کو پوری طرح پھیلاتے ہیں ، افغانستان اور بھارت کا سوشل میڈیا ان کے بیانیے کو بڑھاوا دیتا ہے ، سوشل میڈیا پر ترتیب اور تواتر کے ساتھ مسلح افواج کیخلاف ہرزہ سرائی کی جاتی ہے ، بھارت اور افغانستان میں موجود ٹرولنگ اکاونٹ منٹوں میں بیانیہ وائرل کرتے ہیں، بھارتی میڈیا مخصوص ٹولے کا سب سے بڑا سہولت کار ہے ،  بھارتی میڈیا پر نورین نیازی ملک و قوم کیخلاف انٹرویو دیتی ہیں، وزیراعلیٰ کے پی  سہیل آفریدی کی پریس کانفرنس بھی بھارتی میڈیا پر دکھائی جاتی ہے ، بھارتی میڈیا پاکستان کی فوج کے خلاف پی ٹی آئی کی زبان بناہواہے ، یہ افواج پاکستان کیخلاف بیانیے پر بہت زیادہ پیسہ خرچ  رہے ہیں۔ 

بھارتی ویب سائیٹ نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے بعد کی صورتحال پر تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: کی اجازت نہیں بھارتی میڈیا پاکستان کی کے درمیان

پڑھیں:

سعودی بری فوج کے سربراہ کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اہم ملاقات

سٹی42:  سعودی عرب کی بری افواج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد بن سعود نے آج پاکستان کی مسلح افواج کے ہیڈکوارٹر جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا اور مسلح افواج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ برادر ملک کی بری فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنتل فہد بن سعود کو جی ایچ کیو آمد پر شاندار  گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

سعودی کمانڈر کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اہم ملاقات میں دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلۂ خیال ہوا۔

صدر مملکت ، وزیر اعظم اور وفاقی وزیر داخلہ کا 7 خوارج ہلاک کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین

ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون کے فروغ پر  دور رس گفتگو ہوئی۔

دونوں برادر ممالک کی افواج کے سربراہوں نے پاکستان اور سعودی عرب کی مسلح افواج کے برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ 

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دونوں ملکوں کے مضبوط دفاعی اشتراک پر اطمینان کا اظہار کیا۔ 

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی دو کاروائیاں، 7 خوارج ہلاک

دونوں عسکری رہنماؤں نے تربیت، استعداد کار میں اضافے اور انٹیلی جنس شیئرنگ میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا۔

سعودی بری افواج کے کمانڈر نے  پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی ازحد  تعریف کی۔  لیفٹیننٹ جنرل  فہد بن سعود نےعلاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا ۔ انہوں نے اس امر پر اطمنان کا اظہار کیا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے دفاعی تعلقات نئی بلندیوں کی جانب گامزن ہیں۔

سول جج سید جہانزیب بخاری نےاستعفی دے دیا

دور رس نتائج کی حامل اس ملاقات میں دو برادر ممالک کے عسکری روابط مزید گہرے کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

Waseem Azmet

متعلقہ مضامین

  • ڈی جی آئی ایس پی آر نے بانی پی ٹی آئی کو ذہنی مریض قرار دے دیا
  • کسی کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ پاکستان کی افواج اور عوام کے بیچ دراڑیں ڈالے؛ ڈی جی آئی ایس پی آر
  • ذہنی مریض کے ایک ٹویٹ کو افغان اور بھارتی میڈیا نے منٹوں میں وائرل کیا: ڈی جی آئی ایس پی آر 
  • فوج کے خلاف عوام کو بھڑکانے کی اجازت نہیں دی جائے گی؛ڈی جی آئی ایس پی آر
  • پاکستان نے اقوام متحدہ کی درخواست پر افغان عوام کے لیے امدادی سامان بھیجنے کی اجازت دی، دفتر خارجہ
  • بلال بن ثاقب کی جانب سے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے بلاک چین اور کرپٹوکرنسی کے عہدے سے استعفیٰ سامنے آنے کے بعد بھارتی میڈیا نے جھوٹا پراپیگنڈا کرنا شروع کردیا 
  • سعودی بری فوج کے سربراہ کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اہم ملاقات
  • بھارت اور افغان سرزمین سے پاکستان مخالف اکاؤنٹس کی نشاندہی
  • پاکستان اور ریاستی اداروں کیخلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنے والے اکاؤنٹس کا سراغ لگا لیا گیا