data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)موبائل اسنیچنگ کا شکار ہونے والے شہریوں کیلیے بڑی خبر آگئی، شہریوں سے چھینے گئے فون ریکوری کے بعد واپس دیے جائیں گے۔کراچی موبائل اینڈ الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے دفتر میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے خصوصی شرکت کی، شہریوں سے چھینے گئے موبائل فون ریکوری کے بعد واپس کیے جائیں گے۔اے آئی جی جاوید عالم نے کہا کہ ریکور موبائل مالکان کے حوالے کئے جائیں گے، 100 سے زائد چھینے گئے موبائل مالکان کے حوالے کیے جائیں گے۔انھوں نے کہا کہ دکانداروں کیلئے بنائی گئی ایس او پیز نہایت مفید ثابت ہوئیں، الیکٹرانک ڈیٹا کے ذریعے چھینے گئے موبایل کا ریکارڈ رکھا جائے۔جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ اسٹریٹ کرائم سے جانوں کے ضیاع میں کمی واقع ہوئی ہے، موبائل فون چھیننے کے واقعات میں 30 فیصد کمی ہوئی ہے۔

مانیٹرنگ ڈیسک گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: چھینے گئے جائیں گے

پڑھیں:

کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا

فائل فوٹو 

کراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی،  ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • اغوا برائے تاوان کیس: پولیس نے منیب بٹ کو بے گناہ قرار دیا، ضمانت واپس لینے کی درخواست
  • کراچی کے 2 اسٹریٹ کرمنلز مردان میں پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی: کیماڑی سے اغواء 7 سالہ بچی کیساتھ قتل سے پہلے زیادتی کی تصدیق
  • اسکردو: سیلفی بناتے کچورا جھیل میں گرے موبائل کو نکالتے ہوئے نوجوان گر کر جاں بحق
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا