Daily Mumtaz:
2025-12-05@12:38:49 GMT

برازیل میں لینڈنگ کے دوران طیارے میں آگ بھڑک اٹھی

اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT

برازیل میں لینڈنگ کے دوران طیارے میں آگ بھڑک اٹھی

برازیل (ویب ڈیسک) ساؤ پاؤلو ایئرپورٹ پرلینڈنگ کے دوران طیارے میں آگ بھڑک اٹھی۔
کارگو کیبن میں بھڑکنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے طیارے کو لپیٹ میں لے لیا۔ طیارے میں 180 افراد سوار تھے۔ جنہیں ہنگامی طور پر طیارے سے اتار لیا گیا۔ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

کویت سے بھارت جانے والی پرواز کو بم سے اڑانے کی دھمکی پر ہنگامی لینڈنگ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کویت سے حیدر آباد (بھارت) روانہ ہونے والی ایک پرواز میں اس وقت شدید افراتفری پھیل گئی جب دورانِ پرواز بم کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق انڈیگو کی پرواز نے معمول کے مطابق اُڑان بھری، تاہم جیسے ہی ایئرلائن کے حکام کو ای میل کے ذریعے یہ خبر ملی کہ جہاز میں دھماکا خیز مواد موجود ہے اور اسے اُڑا دینے کی دھمکی دی گئی ہے، فوراً ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

طیارے کے اندر مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کیپٹن نے فوری فیصلہ کرتے ہوئے جہاز کو حیدر آباد کے بجائے قریبی ممبئی ایئرپورٹ کی جانب موڑ دیا جہاں پہلے ہی ریڈ الرٹ نافذ کر دیا گیا تھا۔

ممبئی ایئرپورٹ حکام نے طیارے کے لینڈنگ سے قبل ہی حفاظتی اقدامات سخت کرتے ہوئے رن وے کو خالی کرا لیا اور سیکورٹی ٹیموں کو الرٹ کردیا۔ طیارہ جیسے ہی زمین پر اترا، اسے ہوائی اڈے کے ایک دور دراز حصے میں منتقل کیا گیا تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹا جا سکے۔

مسافروں کو طیارے سے اتار کر ایک محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا جب کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ اور سیکورٹی اداروں نے جہاز کی مکمل چیکنگ شروع کردی۔ کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والی تلاشی میں نہ تو جہاز سے کوئی مشتبہ شے برآمد ہوئی اور نہ ہی کسی مسافر کے سامان سے بارودی مواد ملا، جس کے بعد 3 گھنٹے کی تاخیر سے پرواز کو دوبارہ روانگی کی اجازت دے دی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس واقعے کے بعد ایک بار پھر یہ مسئلہ سامنے آیا ہے کہ بھارت میں حالیہ مہینوں کے دوران مختلف ایئرپورٹس اور ایئرلائنز کو بڑی تعداد میں بم دھماکوں کی جعلی دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں۔

بھارتی حکام نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ گیارہ ماہ میں مجموعی طور پر 999 جعلی بم کالز مختلف ہوائی کمپنیوں اور ایئرپورٹس کو موصول ہو چکی ہیں، جن میں سے اکثر نے ایوی ایشن نظام کو شدید متاثر کیا اور ایمرجنسی اقدامات پر مجبور کیا۔

گزشتہ سال بھارت کی سول ایوی ایشن سیکورٹی نے تجویز پیش کی تھی کہ ایسے جھوٹے دھمکی آمیز پیغامات دینے والے افراد پر  5 سالہ فضائی پابندی عائد کی جائے تاکہ ان واقعات میں کمی لائی جا سکے، تاہم اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایسی سخت تجاویز کے باوجود دھمکیوں کا سلسلہ پوری طرح ختم نہیں ہوا اور صرف چند لمحوں کی بے بنیاد ای میل یا کال پورے ہوائی سفر کو مفلوج کر دینے کا سبب بن رہی ہے۔

ماہرین کے مطابق اس طرح کی دھمکیاں نہ صرف فلائٹ آپریشنز میں خلل ڈالتی ہیں بلکہ مسافروں کے اعتماد کو بھی بری طرح متاثر کرتی ہیں، جس سے ایوی ایشن سیکٹر پر پہلے سے موجود دباؤ مزید بڑھ جاتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مدینہ منورہ سے بھارت کے حیدرآباد جانے والی پرواز کی احمد آباد میں ہنگامی لینڈنگ
  • پی آئی اے پرواز کی فنی خرابی کے باعث کراچی ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ
  • کراچی؛ لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون فیکٹری میں آگ بھڑک اُٹھی
  • کراچی؛ حب ریور روڈ پر کھڑی بس میں آگ بھڑک اٹھی، ویڈیو سامنے آ گئی
  • کویت سے بھارت جانے والی پرواز کو بم سے اڑانے کی دھمکی پر ہنگامی لینڈنگ
  • بھارتی طیارے میں بم کی اطلاع پر ممبئی میں ہنگامی لینڈنگ
  • گٹر پر نہیں، ڈھکن کرپشن پر لگانا ہوگا، یاسر حسین
  • کویت سے بھارت جانے والی پرواز کو بم سے اُڑانے کی دھمکی؛ ہنگامی لینڈنگ
  • کویت سے بھارت جانیوالی پرواز میں بم کی اطلاع پرہنگامی لینڈنگ