چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے اے ایف ڈی کے وفد کی ملاقات، پانی کے شعبے میں اصلاحات اور بہتری کے منصوبوں پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 5 December, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی جمعرات کے روز فرانسیسی ادارہ برائے ترقی، اے ایف ڈی کے وفد سے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں پانی سے متعلق ممکنہ منصوبوں میں معاونت کے حوالے سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں سی ڈی اے بورڈ کے ممبر ایڈمن طلعت محمود، ممبر پلاننگ و ڈیزائن ڈاکٹر خالد حفیظ، ممبر فنانس طاہر نعیم، ممبر انوائرمنٹ اسفندیار بلوچ سمیت دیگر سنئیر افسران نے شرکت کی۔

ملاقات میں اے ایف ڈی کے وفد کے ساتھ پانی کے شعبے میں اصلاحات اور بہتری کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس ملاقات کا بنیادی مقصد اسلام آباد واٹر ایجنسی کی ادارہ جاتی تعمیر اور پانی کی بہتری کیلئے تکنیکی معاونت و تعاون کی راہیں تلاش کرنا تھا۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ سی ڈی اے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں کو صاف اور محفوظ پانی کی بلا تعطل فراہمی کیلئے جدید اور پائیدار حل اپنانے پر خصوصی توجہ دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں اسلام آباد واٹر ایجنسی کو جدید سہولیات، بہتر ایچ آر اور جدید ٹیکنالوجی و آلات سے لیس کرنے کیلئے بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ ان اقدامات سے پانی کے ضیاع کو روکنے، لائن لاسز کو ختم کرنے اور پانی کے استعمال اور بچت کیلئے متعدد اقدامات شامل ہیں۔ بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پہلے مرحلے میں اسلام آباد واٹر کی ادارہ جاتی اور انتظامی ڈھانچے کو جدید خطوط پر استوار کیا جائیگا۔ جسکے تحت جدید ایچ آر سسٹم اور ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے آمدنی میں اضافہ اور مالی استحکام کو یقینی بنایا جائیگا۔

اسی طرح سملی ڈیم واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس، ٹرانسمشن مینز اور سروس ریزوائرز کی بحالی کے حوالے سے بھی اقدامات کئے جائیں گے۔ ملاقات میں اسلام آباد میں واٹر میٹرنگ کے نظام کو موثر طریقے سے نافذ کرنے کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔اے ایف ڈی کے وفد نے کہا کہ اس سلسلے میں ایک جامع فزیبلٹی اسٹڈی کے تحت اسلام آباد میں پانی کے مختلف منصوبوں کا تیکنیکی اور مالیاتی پہلوں کا جائزہ لیکر اغاز کیا جائیگا۔ ملاقات کے اختتام پر اسلام آباد میں واٹر کے شعبہ میں اصلاحات کیلئے اے ایف ڈی کی تیکنیکی معاونت اور تجربات سے بھرپور استفادہ حاصل کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایک ذہنی مریض قومی سلامتی کیلئے خطرہ بن چکا ہے، نمٹا جائے گا: ڈی جی آئی ایس پی آر ایک ذہنی مریض قومی سلامتی کیلئے خطرہ بن چکا ہے، نمٹا جائے گا: ڈی جی آئی ایس پی آر سانحہ 9مئی کے تین مقدمات میں عمر ایوب کی ضمانت خارج کروڑوں روپے کی عدم ادائیگی، روس نے پاکستان پوسٹ کی خدمات پر پابندی عائد کر دی یوکرینی صدر زیلنسکی ڈرون حملے میں نشانہ بننے سےبال بال بچ گئے پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی امریکی قانون سازوں کا پاکستان میں ‘دھمکانے کے واقعات’ پر کارروائی کا مطالبہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: محمد علی رندھاوا چیئرمین سی ڈی اے میں اصلاحات پانی کے

پڑھیں:

پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز

پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کےلیے ڈرون مانیٹرنگ شروع کردی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے ڈرون مانیٹرنگ سے سیلابی ریلے کی آمد کی نشاندہی ممکن ہوگی۔

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی ڈرون سرویلنس شروع کردی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تریموں بیراج میں ڈرون سرویلنس کے دوران واٹر لیول نارمل پایا گیا، پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں بھی واٹر لیول کی ڈرون مانیٹرنگ کی گئی۔ 

ان کا کہنا تھا کہ سرگودھا میں دریائے چناب کے طالب والا پل پر ڈرون مانیٹرنگ میں پانی کا بہاؤ نارمل پایا گیا۔ ہیڈسدھنائی پر ڈرون مانیٹرنگ سے پانی کے بہاؤ کا جائزہ لیا گیا۔

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق ہیڈ مرالہ میں ڈرون سرویلنس کے دوران پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ منڈی بہاؤالدین کے رسول بیراج پر بھی پانی کا مانیٹر کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم