چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنرکی ملاقات ، دوطرفہ شراکت داری اور تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار WhatsAppFacebookTwitter 0 3 December, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا سے برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر میٹ کینیل کی سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ملاقات ہوئی۔ جسمیں ممبر ایڈمن طلعت محمود، ممبر فنانس طاہر نعیم، ممبر انوائرمنٹ اسفندیار بلوچ سمیت دیگر سنئیر افسران نے شرکت کی۔

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر کو سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں خوش آمدید کہا۔ ملاقات میں برطانیہ کیساتھ دوطرفہ شراکت داری اور تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ملاقات میں اسلام آباد کی منظم منصوبہ و ترقی، تعلیم، ماحولیاتی تحفظ اور بالخصوص کھیلوں کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر نے اسلام آباد کی قدرتی خوبصورتی اور اسے ایک جدید عالمی شہر بنانے کی سی ڈی اے کی کاوشوں کو سراہا۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ملاقات میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کھیلوں کے فروغ کیلئے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے اسلام آباد میں بین الاقوامی اور قومی کھیلوں کو فروغ دینے کیلئے دن رات مصروف عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہاکی، فٹ بال، ٹینس اور پیڈل ٹینس جیسے کھیلوں کی سہولیات میں اضافہ اور بہتری پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ اسی طرح اسلام آباد شہر میں کرکٹ کے فروغ دینے کے لئے خاص کر خواتین کیلئے اسلام آباد ویمن کرکٹ ٹیم بھی بنائی جاری ہے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے مزید کہا کہ ڈپلومیٹک انکلیو کی اپلفٹنگ کیساتھ پیڈل کورٹس اور دیگر سہولیات میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ملاقات میں اسلام آباد کو ایک محفوظ ترین اور سمارٹ سٹی بنانے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے وژن کے مطابق اسلام آباد کو محفوظ ترین، خوبصورت ترین اور سمارٹ سٹی میں تبدیل کیا جا رہا ہے اور اس سلسلہ میں اسلام آباد کو محفوظ ترین ہمسائے کے تصور کو عملی شکل دینے کیلئے نادرا اور پولیس کے اشتراک سے اسلام آباد بھر میں ہاس ہولڈ سروے کا آغاز کیا جاچکا ہے۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ اس اقدام سے اسلام آباد میں رہائش پذیر تمام رہائشیوں کی حقیقی معلومات کا ڈیٹا بیس تیار کیا جاسکے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کو محفوظ شہر بنانے کیلئے ایم-ٹیگ کے نفاذ کا سلسلہ بھی تیزی سے جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈیجیٹل پارکنگ سسٹم بھی متعارف کرایا جا رہا ہے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ اسلام آباد کی تمام اہم شاہراہوں اور مقامات کو اسلام آباد سیف سٹی کے نظام سے منسلک کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح ڈیجیٹل شہر کے وژن کے مطابق اسلام آباد کو کیش لیس شہر میں تبدیل کرنے کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ ملاقات میں تعلیم، گرین فنانسنگ، اور ڈزاسٹر مینجمنٹ و قدرتی آفات کے روک تھام و رسپانس کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ ان تمام اقدامات کا مقصد اسلام آباد کو نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کیلئے پائیدار ترقی، خوبصورتی اور اعلی سلامتی کے معیارات کا ایک مثالی شہر بنانا ہے۔ ملاقات کے اختتام پر دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون، شہری سطح پر رابطوں اور تعلیمی و ثقافتی تبادلوں کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرادارے کی کامیابی میں ڈیلرز کا کردار ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے،حارث منظور ادارے کی کامیابی میں ڈیلرز کا کردار ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے،حارث منظور عمران خان سے اب فیملی کی ملاقاتیں بھی بند ہونگی،فیصل واوڈا کا چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن سے متعلق قیاس آرائیاں کرنے والوں.

.. کرغزستان کے صدر 2روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، پرتپاک استقبال آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں صائم ایوب نے دوبارہ پہلی پوزیشن حاصل کرلی وزیراعلی پنجاب نے امام مسجد اعزازیہ کارڈ کی منظوری دیدی،یکم جنوری سے ادائیگی کا حکم جن لوگوں کا سیاست میں کام نہیں، وہ پھر بھی مداخلت کررہے ہیں، وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر کو فروغ دینے کے عزم کا انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں اسلام آباد کو ملاقات میں کیا گیا کیا جا

پڑھیں:

پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو

وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل عرفان سومرو نے کہا ہے کہ تجارتی ڈپلومیسی حکومت پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے اور پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ محض تجارتی حجم بڑھانے کا خواہاں نہیں بلکہ مضبوط اور پائیدار معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے۔

فیڈریشن ہاؤس کراچی میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے زیر اہتمام ڈی ایٹ چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (D-8 CCI) کی پاکستان نیشنل کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے دائریکٹر جنرل وزارت خارجہ عرفان سومرو نے کہا کہ ڈی ایٹ کے قیام کو تین دہائیاں گزر چکی ہیں، اب وقت آ گیا ہے کہ اس وژن کو عملی اقدامات میں تبدیل کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈی ایٹ ممالک کی مشترکہ معیشت تقریباً 5 ہزار ارب ڈالر پر مشتمل ہے اور ایک ارب سے زائد آبادی مشرق بعید سے افریقہ تک پھیلی ہوئی ہے، جو باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع فراہم کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ زراعت، معدنیات، سیاحت اور نوجوان افرادی قوت ڈی ایٹ ممالک کے اہم اثاثے ہیں، تاہم مختلف مفاہمتی یادداشتوں (ایم او یوز) پر مؤثر عمل درآمد نہ ہونے کے باعث رکن ممالک اپنی حقیقی معاشی صلاحیت سے بھرپور فائدہ نہیں اٹھا پا رہے۔

ڈی جی وزارت خارجہ کے مطابق پاکستان کی ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ سالانہ تجارت تقریباً 11 ارب ڈالر ہے، جس میں 8 ارب ڈالر درآمدات جبکہ 2.8 ارب ڈالر برآمدات شامل ہیں، اس عدم توازن کو کم کرنے اور برآمدات میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا۔

عرفان سومرو نے کہا کہ پاکستان کی بندرگاہیں اور نوجوان آبادی ملکی معیشت کے لیے قیمتی اثاثہ ہیں، کاروباری برادری پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ پاکستانی سفارت خانوں کے ساتھ روابط بڑھائے تاکہ نئی منڈیوں تک رسائی اور سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بین الاقوامی معاہدے اور سازگار پالیسی فریم ورک فراہم کر سکتی ہے، تاہم تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینا نجی شعبے کی ذمہ داری ہے، اس سلسلے میں ایف پی سی سی آئی کا کردار انتہائی اہم ہے۔

ڈائریکٹر جنرل وزارت خارجہ نے خواتین اور نوجوان کاروباری افراد پر زور دیا کہ وہ علاقائی تجارت اور اقتصادی سرگرمیوں میں بھرپور کردار ادا کریں، پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ نے قاہرہ میں منعقدہ چوتھی ڈی ایٹ ٹریڈ منسٹر کونسل کے فیصلوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے استنبول میں ترکیہ کی تنظیم TOBB کی سرپرستی میں ڈی ایٹ چیمبرز کے مستقل سیکرٹریٹ کے قیام کو اہم پیش رفت قرار دیا۔

ڈی ایٹ سیکریٹری جنرل سہیل محمود نے اپنے خصوصی پیغام میں رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ حلال معیشت، مالیاتی انضمام اور علاقائی تجارت کے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔

ایف پی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں نے کہا کہ ڈی ایٹ ممالک کے درمیان اندرونی تجارت میں نمایاں اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے اور فیڈریشن پریفرینشل ٹریڈ ایگریمنٹ (پی ٹی اے) کو ناگزیر سمجھتی ہے۔

اجلاس میں انڈونیشیا، ترکیہ، ایران، مصر، ملائیشیا، نائجیریا، آذربائیجان اور بنگلہ دیش کے قونصل جنرلز، سینئر سفارت کاروں، ایف پی سی سی آئی کے نائب صدور امان پراچہ، آصف سخی، سابق صدر زبیر طفیل، سابق نائب صدور خالد تواب، حنیف گوہر، شبیر منشا، ناہید مسعود، نازلی عابد، ماہین خان اور دیگر کاروباری رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا بنگلہ دیش کے ساتھ تعلیمی تعاون بڑھانے کا عزم، ڈھاکہ یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں کمپیوٹر لیب قائم
  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار