پارلیمنٹ لاجز منصوبے کی تکمیل 12 سال سے تاخیر کا شکار
اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ لاجز کا اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے کئی برسوں سے تعطل کا شکار 104 اضافی فیملی سوئٹس اور سرونٹ کوارٹرز کے تعمیراتی منصوبے کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو منصوبے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ میں بتایا گیا کہ یہ منصوبہ2011 میں شروع ہوا تھا اور 2013 میں مکمل ہونا تھا، تاہم سی ڈی اے اور کنٹریکٹر کی غفلت اور نااہلی کے باعث اس میں غیر معمولی تاخیر ہوئی۔
اسپیکر سردار ایاز صادق نے طویل عرصہ سے رکے ہوئے اس منصوبے کی بحالی میں خصوصی دلچسپی لی اور وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے اس کی فوری تکمیل کے لیے فنڈز جاری کرنے کی درخواست کی۔
یہ بھی پڑھیں: شرمیلا فاروقی کو پارلیمنٹ لاجز کا ماحول جیل جیسا کیوں لگا؟
بعد ازاں وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کی ہدایت پر وزارتِ خزانہ نے مطلوبہ فنڈز جاری کیے، جس کے بعد برسوں سے رکا ہوا تعمیراتی کام دوبارہ شروع ہوا۔
دورے کے دوران اسپیکر قومی اسمبلی نے سی ڈی اے حکام کو ہدایت کی کہ منصوبے کو نظر ثانی شدہ شیڈول کے مطابق مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے اور تعمیراتی معیار کے اعلیٰ ترین تقاضوں کو یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے واضح کیا کہ اس حوالے سے کسی قسم کا سمجھوتہ قابلِ قبول نہیں ہوگا۔
مزید پڑھیں:نو منتخب ارکان اسمبلی کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس اور لاجز میں کیا تیاریاں کی جارہی ہیں؟
اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ اضافی فیملی سوئٹس کی تعمیر میں غیر ضروری تاخیر کے باعث اراکین پارلیمنٹ کو رہائش کے حوالے سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، انہوں نے کہا کہ اس دیرینہ منصوبے کے نظر ثانی شیڈول کے مطابق بروقت تکمیل میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
سی ڈی اے حکام نے اسپیکر قومی اسمبلی کو یقین دلایا کہ اضافی فیملی سوئٹس اور سرونٹ کوارٹرز کے تعمیراتی منصوبے کو نظر ثانی شدہ شیڈول کے مطابق جون 2026 تک مکمل کر لیا جائے گا۔
اسپیکر کی خصوصی نگرانی، مسلسل فالو اَپ اور براہِ راست دلچسپی کے باعث ایک دہائی سے زائد عرصہ سے زیرِ التوا یہ منصوبہ اب تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسپیکر پارلیمنٹ لاجز تاخیر سردار ایاز صادق سرونٹ کوارٹرز فیملی سوئٹس قومی اسمبلی.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسپیکر پارلیمنٹ لاجز تاخیر سردار ایاز صادق سرونٹ کوارٹرز فیملی سوئٹس قومی اسمبلی اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق پارلیمنٹ لاجز فیملی سوئٹس
پڑھیں:
طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
ممبر گلگت بلتستان اسمبلی نے ایک بیان میں کہا کہ صوبائی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں اور متاثرین سیلاب کو ریلیف دینے اور بحالی کے لیے جامع منصوبہ بندی کے ساتھ اقدامات اٹھائیں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق اپوزیشن لیڈر و ممبر گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پورے گلگت بلتستان میں طوفانی سیلاب اور دریائی کٹاو سے عوام شدید مشکلات کے شکار ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومت کو فوری اقدامات اٹھاتے ہوئے ریلیف اور بحالی کے لیے کام تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ سکردو میں دریائی کٹاو کے سبب سترانگلونگما کواردو اور حوطو رنگاہ کے عوام شدید مشکلات کے شکار ہیں۔ زرعی اراضی اور درخت دریا برد ہو رہے ہیں لیکن تاحال کوئی ہنگامی بنیادوں پر بحالی کے لیے کوئی کام نہیں ہوا ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور جی بی ڈی ایم اے کو کواردو حوطو رنگاہ اور رزسنا رنگاہ کے دریائی کٹاو روکنے کے لیے فوری اقدامات اٹھانا چاہیے۔ گزشتہ مہینے آنے والے شگریخورد میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے بھی تاحال اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں۔ جس کے سبب عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ کاظم میثم نے مزید کہا کہ طوفانی سیلاب کے سبب تقریبا تمام اضلاع میں تباہ کاریاں ہوئی ہیں اور شاہراہوں کی بندش کے سبب بھی مشکلات کے شکار ہیں۔ صوبائی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں اور متاثرین سیلاب کو ریلیف دینے اور بحالی کے لیے جامع منصوبہ بندی کے ساتھ اقدامات اٹھائیں۔