نواز شریف نےگوجرانوالا ماس ٹرانزٹ پروجیکٹ کی منظوری دے دی
اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے گوجرانوالا ماس ٹرانزٹ منصوبے کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور پارٹی صدر نواز شریف کی زیرِ صدارت ہونے والے خصوصی اجلاس میں منصوبے کے اہم نکات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اجلاس کے دوران نواز شریف نے کہا کہ گوجرانوالا کے عوام اس سہولت کے مستحق تھے، اور یہ منصوبہ انہیں بہت پہلے مل جانا چاہیے تھا۔ انہوں نے شہر کی ترقی اور شہریوں کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی پر خوشی کا اظہار بھی کیا۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ ماس ٹرانزٹ سسٹم ایمن آباد سے گھکھڑ تک 30 کلومیٹر سے زائد طویل ہوگا اور روزانہ 51 ہزار سے زیادہ مسافروں کو سہولت فراہم کرے گا۔ منصوبے کے تحت جدید معیار کی 40 بسیں چلائی جائیں گی، جس سے ٹریفک کے دباؤ میں کمی اور شہریوں کے سفر میں نمایاں آسانی متوقع ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نواز شریف
پڑھیں:
شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری
فوٹو: فائلوزیراعظم اور نائب وزیراعظم سمیت مختلف اعلیٰ حکومتی شخصیات کو 21 قیمتی تحائف ملے، کابینہ ڈویژن نے اپریل تا جون توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کردیا۔
کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم توشہ خانہ تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کو ایک شوگر باؤل، قیمتی قلم، مسجد نبویﷺ کا ماڈل، شیلڈ اور ٹائی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق وزیراعظم کو چینی خلائی اسٹیشن کا ماڈل، ایک کپ، گھڑی اور شیلڈ بھی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق نائب وزیراعظم کو چمڑے سے بنا چینی بیلٹ، مصری اسٹیچو کا ماڈل اور کف لنکس بطور تحفہ ملے۔
دونوں اعلیٰ ترین حکومتی شخصیات نے حاصل ہونے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کو ملنے والے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔