پنجاب کے ضلع جہلم کے نواحی گاؤں پرانا کوٹھا میں چند ہفتے قبل پیش آنے والے ایک افسوسناک واقعے نے علاقے کو سوگوار کر دیا، جہاں خاندانی تنازع اور مبینہ طور پر سوشل میڈیا دوستی کے نتیجے میں پیش آنے والی ہلاکتوں نے 7 افراد کی جان لے لی۔

سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کے مطابق گاؤں کی رہائشی ایک نوجوان لڑکی کی چند ماہ قبل فیس بک کے ذریعے قریبی گاؤں کے ایک نوجوان سے دوستی ہوئی جو جلد ہی محبت میں بدل گئی۔ گھر والوں کی مخالفت کے باوجود لڑکی چند ہفتے قبل گھر سے بھاگ کر شہر جا پہنچی اور متعلقہ نوجوان سے کورٹ میرج کرلی۔

یہ بھی پڑھیں: خواتین کی عزت بچانے والا باڈی بلڈر بے رحمی سے قتل

واقعے کی اطلاع ملنے پر لڑکی کے والدین نے لڑکے کے اہلِ خانہ سے رابطہ کرکے لڑکی کو واپس گھر بھیجنے کی درخواست کی اور یقین دہانی کرائی کہ وہ مناسب وقت پر دونوں کی باقاعدہ رخصتی کر دیں گے۔ تاہم لڑکی کی واپسی کے بعد صورتحال یکسر بدل گئی اور والدین اپنے وعدے سے منحرف ہو گئے۔

خون میں ڈوبی محبت۔۔۔۔۔۔۔۔سات زندگیاں نگل گئی

یہ ہولناک واقع پنجاب کے علاقہ جہلم میں پیش آیا

سی سی ڈی کے ہاتھوں انجام کو پہنچنے والی پریم کہانی؛ عشق کا پاگل پن 7 زندگیوں کے چراغ گل کر گیا

کچھ ہفتے قبل جہلم کے ایک گاؤں پرانا کوٹھا میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا کہ پورا علاقہ کانپ… pic.

twitter.com/q8Rlyqnuly

— Israr Ahmed Rajpoot (@ia_rajpoot) December 4, 2025

ذرائع کے مطابق لڑکی کا شوہر اپنی بیوی کو واپس لانے کی کوشش کرتا رہا، لیکن ناکامی کے بعد معاملہ شدت اختیار کر گیا۔ تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک رات لڑکا دو دوستوں سمیت لڑکی کے گھر داخل ہوا، جہاں مبینہ طور پر لڑکی کی معاونت سے اس کے والدین اور دو بھائیوں کو قتل کر دیا گیا۔ واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔

پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کی اور ان کا سراغ لگا لیا۔ پولیس کے مطابق چھاپے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں لڑکی کا شوہر اور اس کے دو ساتھی ہلاک ہو گئے، جبکہ مرکزی خاتون ملزمہ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

چھپ کر نکاح فیس بک فیس بک محبت

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: چھپ کر نکاح فیس بک فیس بک محبت فیس بک

پڑھیں:

مردان: گھر سے خاتون سمیت 3 افراد کی لاشیں برآمد

مردان: خیبرپختونخوا کے ضلع مردان کے علاقے شیخ ملتون سیکٹر بی میں ایک گھر سے خاتون سمیت تین افراد کی لاشیں برآمد ہونے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع موصول ہوتے ہی میڈیکل ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور پولیس کی موجودگی میں کارروائی کا آغاز کیا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق تینوں لاشوں کو قانونی کارروائی اور ضروری معائنے کے لیے مردان میڈیکل کمپلیکس (ایم ایم سی) اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت جلال، زوجہ جلال اور مصطفیٰ کے ناموں سے ہوئی ہے۔

واقعے کی وجوہات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں، جبکہ پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم اور تفتیشی عمل مکمل ہونے کے بعد واقعے کی اصل نوعیت واضح ہو سکے گی۔

پولیس اور متعلقہ ادارے مختلف پہلوؤں سے واقعے کا جائزہ لے رہے ہیں، جبکہ اہلِ علاقہ میں واقعے کے بعد تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں گیس سلینڈر دھماکے سے تباہی، 1 جاں بحق
  • مردان: گھر سے خاتون سمیت 3 افراد کی لاشیں برآمد
  • مالی سال 26-2025 کے اختتام پر کلیمز جمع کرانے کی آخری تاریخ 12 جون مقرر
  • جاپان میں جنگلی ریچھ نے حملے کر کے چار افراد کو زخمی کر دیا
  • کراچی: احسن آباد میں نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ سے لڑکی کی لاش برآمد
  • سوات: گھر کی چھت اور ہوٹل کا کمرہ گرنے سے بچیوں سمیت 3 افراد جاں بحق
  • سیٹلائٹ تصاویر نے کوٹلی ستیاں جنگلات میں لگنے والی بھیانک آگ کی تباہی کی تفصیلات ظاہر کر دیں
  • لاہور میں گینگ ریپ کی شکار 18 سالہ گھریلو ملازمہ اسقاطِ حمل کے دوران جاں بحق
  • سندھ کی جیلوں میں گنجائش سے زائد قیدی موجود
  • چیمپئنز لیگ جیتنے کی خوشی تشدد میں بدل گئی، پیرس میں جلاؤ گھیراؤ اور پولیس سے جھڑپیں