Express News:
2025-12-03@06:35:36 GMT

لاہور: انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ 2025 اختتام پذیر

اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT

لاہور میں ورلڈ باکسنگ ایسوسی ایشن کے تعاون سے ہونے والی انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ 2025 اختتام پذیر ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق 25 نومبر تا 29 نومبر تک جاری رہنے والی چیمپئن شپ میں 15 ممالک کے 44 باکسرز نے مقابلوں میں حصہ لیا۔

چار روزہ چیمپئن شپ کے دوران ہونے والے 21 سنسنی خیز مقابلے شائقین کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

چیمپئن شپ میں پاکستانی اور غیر ملکی مہمان باکسنگ کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں سے محظوظ ہوئے۔

پاکستانی باکسر محمد وسیم نے تھائی باکسر جکراوت کو شکست دے کر ورلڈ گولڈ بینٹم ویٹ ٹائٹل جیت لیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا اختتامی تقریب میں کہنا تھا کہ میں پاک فوج کی عسکری قیادت کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں جن کے تعاون سے یہ چیمپئن شپ ممکن ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ عالمی باکسنگ چیمپئن شپ پاکستان کی اسپورٹس سافٹ پاور اور خطے میں باکسنگ کے فروغ میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ عالمی سطح کے ان مقابلوں کے انعقاد سے پاکستان میں باکسنگ جیسے کھیلوں کومزید فروغ حاصل ہوگا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: چیمپئن شپ

پڑھیں:

لاہور، انٹرنیشنل مقابلہ حسنِ قرآت کے فاتحین اور ججز کا بادشاہی مسجد کا دورہ

چیف جج قاری سید صداقت علی اور ڈپٹی سیکرٹری مذہبی امور ناصر عزیز خان کے زیر قیادت انٹرنیشنل قراء کرام اور ججز حضرات نے تاریخی عالمگیری بادشاہی مسجد کا دورہ کیا۔ چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان و خطیب بادشاہی مسجد مولانا سید عبدالخبیر آزاد نے مہمانوں کا استقبال کیا اور مسجد کے مختلف حصوں، تبرکات کا دورہ کروایا۔ اسلام ٹائمز۔ حکومتِ پاکستان کی جانب سے منعقدہ بین الاقوامی مقابلہ حُسنِ قرآت کے فاتح قراء اور ججز نے لاہور میں تاریخی بادشاہی مسجد کا دورہ کیا، ملائیشیا اور ایران سے تعلق رکھنے والے قراء حضرات اور انٹرنیشنل ججز نے مزار اقبالؒ پر بھی حاضری بھی دی۔ چیف جج قاری سید صداقت علی اور ڈپٹی سیکرٹری مذہبی امور ناصر عزیز خان کے زیر قیادت انٹرنیشنل قراء کرام اور ججز حضرات نے تاریخی عالمگیری بادشاہی مسجد کا دورہ کیا۔ چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان و خطیب بادشاہی مسجد مولانا سید عبدالخبیر آزاد نے مہمانوں کا استقبال کیا اور مسجد کے مختلف حصوں، تبرکات کا دورہ کروایا۔
 
مہمانوں نے شاعر مشرق، حکیم الاُمت، علامہ لاہوری ڈاکٹر محمد اقبالؒ کے مزار پر حاضری دی۔ ان کا کلام پڑھا اور فاتحہ خوانی کی۔ وفد میں ملائیشیا کے فاتح قاری ایمن رضوان بن محمد رملان، دوسری پوزیشن کے حامل ایران کے قاری عدنان مومن خامسے، ایران کے حج ڈاکٹر غلام رضا اصفہانی، کویت کے جج ڈاکٹر شیخ حماد سنان، ڈی جی مذہبی امور حافظ عبدالقدوس، قاری محمد وجاہت رضا، سیکشن افسر رانا مجاہد، اعجاز میمن پروٹوکول افسر عبدالسمیع لاکھو، حامد ڈار اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ وفد نے لاہور کے تاریخی مقامات کی تعریف کی۔

متعلقہ مضامین

  • انٹرنیشنل باکسنگ چیمپیئن شپ 2025 اختتام پذیر، محمد وسیم نے ورلڈ گولڈ بینٹم ویٹ ٹائٹل جیت لیا
  • 13ویں فارما ایشیا 2025 کا کراچی ایکسپو سینٹر میں شاندار آغاز، 8 ہزار سے زائد ماہرین کی شرکت
  • لاہور: سی سی ڈی کی کارروائیاں، مبینہ پولیس مقابلوں میں 6 منشیات فروش ہلاک
  • قومی اسمبلی سے البیرونی انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد بل 2025 کثرت رائے سے منظور
  • ورلڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ: پنجاب پولیس کے ایتھلیٹس نے 5 میڈلز جیت لیے
  • 23ویں فارما ایشیا انٹرنیشنل نمائش 2025، پاکستانی فارما شعبے کی ترقی و توسیع کا نیا باب
  • پاکستان کی چار رکنی ٹیم آئی ٹی ایف سینئرز ٹینس چیمپئن شپ کیلئے کل تھائی لینڈ روانہ ہوگی
  • لاہور، انٹرنیشنل مقابلہ حسنِ قرآت کے فاتحین اور ججز کا بادشاہی مسجد کا دورہ
  • نیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ: سیڈڈ کھلاڑی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے