اسلام آباد:

قومی اسمبلی میں وزیر خارجہ کی جانب سے جمع کروائے گئے جواب میں پاکستانی شہریوں کی بڑی تعداد غیر ملکی جیلوں میں قید ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

تحریری جواب میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ 21 ہزار 647 پاکستانی شہری دنیا بھر کی مختلف جیلوں میں قید ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ بھارت میں 738 پاکستانی شہری قید ہیں۔ بھارت میں قید پاکستانی شہریوں کے حوالے سے کوئی معلومات نہیں دی جا رہی کہ انھیں کس جرم میں قید کیا گیا ہے۔

سعودی عرب میں 10 ہزار 745 پاکستانی شہری مخلتف جرائم میں قید ہیں۔ سعودی عرب میں قید کچھ پاکستانی شہری سزا یافتہ ہیں اور بیشتر کے مقدمات زیر سماعت ہیں۔

متحدہ عرب امارات میں 5 ہزار 297 پاکستانی شہری قید ہیں لیکن متحدہ عرب امارات میں قید پاکستانی شہریوں کے جرائم کے حوالے سے تفصیلات دستیاب نہیں۔

چین میں اس وقت 652 پاکستانی شہری قید ہیں۔ چین میں قید پاکستانی شہریوں میں زیادہ تر منشیات کی اسمگلنگ، جعلی کرنسی کے استعمال، فراڈ یا غیر قانونی امیگریشن جیسے جرائم میں ملوث ہیں۔

قطر میں 599، عمان میں 578، ملائیشیا میں 444، اٹلی میں 353، بحرین میں 218 اور ترکیہ میں 190 پاکستانی شہری قید ہیں۔

امریکا میں اس وقت 141 پاکستانی شہری مختلف مقدمات میں قید ہیں جبکہ افغانستان میں 91 پاکستانی شہری قید ہیں۔

تحریری جواب میں بتایا گیا کہ بیرون ممالک قید 13 ہزار 78 پاکستانیوں کے مقدمات زیر سماعت ہیں جبکہ 8 ہزار 569 پاکستانی شہری سزا یافتہ ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پاکستانی شہری قید ہیں پاکستانی شہریوں

پڑھیں:

خیبر پختونخوا: گردوں کی غیرقانونی پیوندکاری میں 5 منظم نیٹ ورکس کے ملوث ہونے کا انکشاف

—فائل فوٹو

خیبر پختونخوا میں گردوں کی غیرقانونی پیوندکاری میں 5 منظم نیٹ ورکس کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے مطابق دھندے میں ملوث بیشتر ایجنٹس اور سرجنز کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری کے 40 سے 50 لاکھ روپے تک وصول کیے جاتے تھے، پیسوں کے عوض گردے فروخت کرنے کے لیے پنجاب کے بھٹوں پر کام کرنے والے مزدوروں کو لایا جاتا ہے۔

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے کہا کہ کارروائی سے بچنے کے لیے سینٹرز گھروں میں قائم کیے جاتے ہیں، اس سال گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری کے الزام میں 18 ملزم گرفتاراور 5 مراکز کو سیل کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں شہری علاقوں میں طلاق کی شرح نئی بلند ترین سطح پر
  • اسرائیلی فوج کے غزہ میں جنگی جرائم کے شواہد موجود ہیں، انتونیو گوتریس
  • سونے کی عالمی اور پاکستانی مارکیٹوں میں قیمت مزید کم ہوگئی
  • خیبر پختونخوا: گردوں کی غیرقانونی پیوندکاری میں 5 منظم نیٹ ورکس کے ملوث ہونے کا انکشاف
  • ملی سائرس کی منگنی: انگوٹھی کی قیمت پاکستانی 12 کروڑ 71لاکھ روپے ہے
  • ملی سائرس کی منگنی: انگوٹھی کی ہوشربا قیمت کیا ہے؟
  • فی لیٹر پیٹرول قیمت   میں 37 فیصد ٹیکسز شامل  ہونے کا انکشاف
  • تیسری دنیا کے شہریوں کی امریکی امیگریشن پر پابندی: پاکستانی کس حد تک متاثر ہوں گے؟
  • سونے کی عالمی اور پاکستانی مارکیٹوں میں قیمت کم ہوگئی