سلمان آغا کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ تک کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کی قیادت نے تھنک ٹینک کو متاثر کر دیا ہے اور امکان ہے کہ وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ تک یہ ذمہ داری برقرار رکھیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکام کو ٹیم میں پیدا ہونے والی فائٹنگ اسپرٹ نے سب سے زیادہ متاثر کیا، ان کے مطابق کھلاڑی اب ایک یونٹ بن کر کھیل رہے ہیں، جو ماضی میں کمی محسوس ہوتی تھی۔
ادھر سری لنکا کے دورے کے لیے اسکواڈ میں شاداب خان کی واپسی کا امکان ہے۔ وہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بھرپور ٹریننگ کر رہے ہیں جبکہ بگ بیش لیگ میں ان کی میچ فٹنس کا جائزہ لیا جائے گا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 فروری اور مارچ میں بھارت اور سری لنکا کی میزبانی میں ہوگا۔ اس وقت ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا سنبھال رہے ہیں۔ کچھ حلقے شاداب خان کی دوبارہ بطور کپتان واپسی یا شاہین شاہ آفریدی کو ذمہ داری دینے کی بات بھی کر رہے تھے۔
تاہم رابطہ کرنے پر پی سی بی کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے واضح کیا کہ میگا ایونٹ میں قیادت سلمان علی آغا کے پاس ہی رہنے کا امکان زیادہ ہے۔ تھنک ٹینک کے ایک اور رکن نے بھی کہا کہ سلمان نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں سے ٹیم کو دوبارہ جیت کی راہ پر ڈال دیا ہے، ٹیم میں فائٹنگ اسپرٹ واپس آ گئی ہے اور کھلاڑی یکجا ہو کر جیت کے لیے محنت کر رہے ہیں۔ اسی لیے کسی تبدیلی کی ضرورت محسوس نہیں کی جا رہی۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
شارجہ : آئی ایل ٹی ٹوئنٹی میں ابو ظہبی نائٹ رائیڈر کے بلے باز لیام لونلسٹن شاٹ کھیلتے ہوئے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
گلزار