چینی کے ہول سیل ریٹ میں کمی آگئی
اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT
— فائل فوٹو
شوگر ڈیلر ایسوسی ایشن کے رکن عاصم شیخ کا کہنا ہے کہ چینی کی کرشنگ کے بعد ہول سیل ریٹ نیچے آگیا ہے۔
عاصم شیخ نے ’جیو نیوز‘ سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چینی کا ہول سیل ریٹ 160 روپے کلو ہوگیا اور پرچون ریٹ 165 روپے کلو ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ جنوری کے سودے میں چینی کی قیمت 144 روپے کلو طے پا رہی ہے، 3 لاکھ میں سے 2 لاکھ ٹن امپورٹ چینی فروخت ہو چکی ہے۔
عاصم شیخ نے پہلے ملی بھگت سے چینی برآمد کروائی پھر یہاں قیمت بڑھا کر اربوں روپے کمائے، بیورو کریسی نے 3 لاکھ ٹن چینی منگوا کر کروڑوں روپے کمائے۔
اُنہوں نے بتایا کہ گنا اور چینی وافر ہے امید ہے قیمت مزید کم ہو جائے گی، شوگر ملوں والے اس سال اچھے گنے سے چینی بنا کر اضافی کمائیں گے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ملک میں سونے کی قیمت میں2700روپے فی تولہ کمی ریکارڈ
اسلام آباد(نیوزڈیسک) سونے کی قیمتیں مسلسل کم ہونے لگیں، آج فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کی کمی دیکھی گئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولری ایسوسی ایشن کے مطابق ایک ہزار روپے کی کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونا 4 لاکھ 43 ہزار 162 روپے ہوگیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 858 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 79 ہزار 939 روپے ہے۔
عالمی بازار میں سونے کے بھاؤ کے ہچکولے، پاکستان میں بھی قیمت میں کمی
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 10 ڈالر کمی سے 4 ہزار 208 ڈالر فی اونس ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 2700 روپے کمی ریکارد کی گئی تھی۔