سرفراز بگٹی کی فیلڈ مارشل عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT
اپنے جاری بیان میں وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی مدبّر، پروفیشنل اور اصولی قیادت نے پاکستان کو ایک مضبوط، باوقار اور عالمی سطح پر بااثر اسلامی فلاحی ریاست کے طور پر ابھارنے میں مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تقرری پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسے ملکی دفاع، قومی سلامتی اور خطے میں امن کے قیام کے لیے ایک تاریخی پیش رفت قرار دیا ہے۔ اپنے جاری بیان میں وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی مدبّر، پروفیشنل اور اصولی قیادت نے پاکستان کو ایک مضبوط، باوقار اور عالمی سطح پر بااثر اسلامی فلاحی ریاست کے طور پر ابھارنے میں مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ برسوں میں درپیش سکیورٹی چیلنجز، بیرونی سازشوں اور پاکستان کے خلاف ہونے والی ہائبرڈ جنگ کا بھرپور اور مؤثر جواب دینے میں پاک افواج نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی رہنمائی میں پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی دور اندیشی، پیشہ ورانہ صلاحیت اور غیر متزلزل عزم نے ملک کے دفاعی ڈھانچے کو مزید مضبوط کیا ہے۔
وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ پاکستان کی سرحدوں کا دفاع کرنے والے ہر جوان کا اپنے سپہ سالار پر مکمل اعتماد، اس امر کا واضح ثبوت ہے کہ پاک افواج کی قیادت ملک کو محفوظ اور مستحکم بنانے کے لیے پوری طرح یکسو ہے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا وژن نہ صرف عسکری اصلاحات بلکہ قومی وحدت، داخلی استحکام اور یکجہتی کے فروغ میں بھی بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔ ان کی شخصیت پاکستان کے دشمنوں کے لیے ایک واضح پیغام ہے کہ پاکستان کے عوام، حکومت اور ریاستی ادارے مکمل اتحاد کے ساتھ دفاع وطن کے لیے ایک صف میں کھڑے ہیں۔ سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کے عوام اور صوبائی حکومت پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی قیادت پر بھرپور اعتماد ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان امن، ترقی اور مضبوط پاکستان کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے امید ظاہر کی کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کا مستقبل مزید روشن، محفوظ اور مستحکم ہوگا اور قوم آنے والے برسوں میں دفاعی و قومی ترقی کے نئے باب رقم ہوتے دیکھے گی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سرفراز بگٹی نے کہا کہ پاکستان کے کے لیے
پڑھیں:
چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی پر وزیرِاعظم کی فیلڈ مارشل عاصم منیر کو مبارکباد
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد میں اعلیٰ عسکری قیادت سے متعلق اہم فیصلوں کے بعد وزیرِاعظم میاں محمد شہباز شریف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تعیناتی جدید دور کے جنگی تقاضوں اور قومی سلامتی کی ضروریات سے پوری طرح ہم آہنگ ہے۔ وزیرِاعظم کے مطابق نئی ذمہ داریوں کے ساتھ ملکی دفاع مزید مضبوط اور مربوط ہوگا۔
وزیرِاعظم میاں محمد شہباز شریف نے اپنے پیغام میں اس اعتماد کا بھی اظہار کیا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستانی افواج نے پہلے بھی دشمن کو واضح اور تاریخی شکست دی اور معرکۂ حق میں حاصل ہونے والی کامیابی نے پوری دنیا میں پاکستان کی عسکری صلاحیت کو تسلیم کروایا۔
شہباز شریف نے پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو مدتِ ملازمت میں دو سال کی توسیع پر بھی مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ ائیر چیف کی قیادت میں پاک فضائیہ نے دشمن کے جنگی طیارے مار گرائے اور حالیہ معرکوں میں اپنی پیشہ ورانہ برتری منوائی۔
وزیرِاعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملکی دفاع، ترقی اور خوشحالی کے لیے تمام ریاستی ادارے یکسوئی کے ساتھ کام کرتے رہیں گے تاکہ پاکستان کو دفاعی اعتبار سے ناقابلِ تسخیر بنایا جا سکے۔
واضح رہے کہ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز تقرری کی منظوری دے دی ہے، جبکہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدتِ ملازمت میں دو سالہ توسیع بھی باقاعدہ منظور کر لی گئی ہے۔