فیلڈ مارشل عاصم منیر کی دوبارہ تقرری پر اوورسیز پاکستانیوں میں خوشی کی لہر؛ خالد نواز چیمہ کا قوم کے نام مبارکباد پیغام WhatsAppFacebookTwitter 0 5 December, 2025 سب نیوز

جدہ(خالد نواز چیمہ )اوورسیز پاکستانیز گلوبل فاؤنڈیشن سعودی عرب کے صدر خالد نواز چیمہ نے پوری قوم کے نام مبارکباد کے پیغام میں کہا کہ میں پوری پاکستانی قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
نوٹیفکیشن جاری ہوتے ہی سعودی عرب میں مقیم محبِ وطن اوورسیز پاکستانیوں نے بےحد خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے آئندہ پانچ سال کے لیے دوبارہ چیف آف آرمی اسٹاف کا منصب سنبھال لیا ہے، اور وہ پاکستان کی تاریخ کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز کی حیثیت سے بھی اپنی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ صرف ایک تقرری نہیں ، یہ پاکستان کے مستقبل، طاقت، استحکام اور قومی بقا کا اعلان ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں افواجِ پاکستان نے ہر سطح پر جس پیشہ ورانہ صلاحیت، نظم و ضبط اور غیرمتزلزل عزم کا ثبوت دیا ہے، وہ پوری قوم کے اعتماد کو مزید مضبوط کرتا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ ان کی وژنری قیادت دسمبر 2030 تک پاکستان کے دفاع، اتحاد اور قومی سلامتی کو نئی بلندیوں تک پہنچائے گی۔
ہم وزیراعظم میاں شہباز شریف کے اس تاریخی اور دوراندیش فیصلے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، جو ادارہ جاتی تسلسل، قومی استحکام اور ملک کی مضبوطی کے لیے انتہائی اہم قدم ہے۔
ہم اس منظم منفی مہم کی بھی مذمت کرتے ہیں جو بیرون ملک بیٹھے چند عناصر پاکستان اور اس کی عسکری قیادت کے خلاف پھیلا رہے ہیں۔ امید ہے کہ ریاست قانون کے مطابق ایسے پروپیگنڈہ نیٹ ورکس کے خلاف مؤثر اور ذمہ دارانہ اقدامات جاری رکھے گی۔
اس سلسلے میں وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں، جنہوں نے بیرون ملک سے فیک نیوز پھیلانے والے عناصر کے خلاف عملی اقدامات کیے۔آج کا دن پاکستان کی تاریخ میں نئی امید، نئے اعتماد اور نئے عزم کا دن ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری کا ریکارڈ طلب کر لیا اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری کا ریکارڈ طلب کر لیا ایف ائی اے کی بڑی کارروائی، سی ڈی اے کے56 ملازمین کے خلاف مقدمہ درج،؟ ایف آئی آر و تفصیلات سب نیوز پر سپریم کورٹ، انتخابی نظام غیر اسلامی قرار دینے کی درخواست 36 سال بعد نمٹا دی گئی مسلم لیگ ن کا عابد شیرعلی کو سینیٹر بنانے کا فیصلہ ،باضابطہ طور پر ٹکٹ جاری ملاقات کا روز،وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سمیت کسی کو بھی بانی پی ٹی آئی سے ملنے کی اجازت نہ ملی ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے ریاست اور قومی ہیروز کیخلاف ایوان میں ہرزہ سرائی پر پابندی عائد کردی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل عاصم منیر خالد نواز چیمہ قوم کے

پڑھیں:

صدر زرداری کی اٹلی کے صدر ور عوام کو یومِ جمہوریہ پر مبارکباد

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2026ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے اٹلی کے صدر سرجیو میتاریلا اور اٹلی کے عوام کو یومِ جمہوریہ پر مبارکباد دیتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ آنے والے برسوں میں پاکستان اور اٹلی کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔

(جاری ہے)

منگل کو ایوانِ صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ اپنے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جو کہ باہمی اعتماد، تعاون اور امن و خوشحالی کے لیے مشترکہ عزم پر مبنی ہیں۔

انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ آنے والے برسوں میں یہ دوطرفہ تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ اپنے روابط کو بہت اہمیت دیتا ہے اور بین الاقوامی تعاون، مذاکرات اور امن و استحکام کے فروغ کے لیے یورپی یونین میں اٹلی کے تعمیری کردار کو انتہائی سراہتا ہے۔ انہوں نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

متعلقہ مضامین

  • وفاقی بجٹ کب پیش کیا جائےگا، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے بتا دیا
  • بلاول بھٹو زرداری کی فیلڈ مارشل کی امن کوششوں کیلئے دعا
  • کوہستان اسکینڈل منظر عام پر لانے والے صحافی کو اعزاز سے نواز دیا گیا
  • دعا ہے فیلڈ مارشل امن کی کوششوں میں کامیاب ہوجائیں: بلاول بھٹو زرداری
  • دعا گو ہیں فیلڈ مارشل کی خلیج امن کوششیں کامیاب ہوں، بلاول بھٹو
  • دعا ہے فیلڈ مارشل امن کی کوششوں میں کامیاب ہوجائیں، بلاول بھٹو زرداری
  • وزیر ریلوے کی اطالوی قومی دن کے موقع پر اٹلی کی حکومت اور عوام کو مبارکباد
  • صدر زرداری کی اٹلی کے صدر ور عوام کو یومِ جمہوریہ پر مبارکباد
  • دعا گو ہیں جنگ کے خاتمے کیلئے فیلڈ مارشل کی کوششیں کامیاب ہوں، بلاول بھٹو
  • پاکستان کی لبنان پر اسرائیلی حملوں کی مذمت