پاکستان ٹینس اسٹار اعصام الحق قریشی اور مزمل مرتضیٰ نے پہلی بار اے ٹی پی چیلنجر ٹور کے فائنل میں پہنچ کر تاریخ رقم کردی۔ یہ اعصام الحق کے کیریئر کا آخری چیلنجر فائنل ہے۔

ڈبلز سیمی فائنل میں پاکستانی جوڑی نے ترکی کے الپ ہروز اور میرٹ الکایہ کو 1-6 اور 4-6 سے شکست دے کر شاندار طریقے سے فائنل میں جگہ بنائی۔

ٹورنامنٹ میں 15 ممالک کے عالمی کھلاڑی شریک ہیں، جبکہ سویڈن کے ایلیاس ایمر ٹاپ سیڈ اور برطانیہ کے جی کلارک سیکنڈ سیڈ ہیں۔

مردوں کے سنگلز کوارٹر فائنلز میں اپ سیٹس دیکھنے کو ملے، جہاں جی کلارک نے یوکرین کے وادیم اُرسو کو مات دی، اور قازقستان کے ڈینس یفسیو بھی سیمی فائنل تک پہنچ گئے۔

پہلی بار پاکستان میں منعقد ہونے والا یہ اے ٹی پی چیلنجر کپ ملکی ٹینس کے لیے نئے باب کی حیثیت اختیار کر گیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

سری لنکا کی سنسنی خیز فتح، پاکستان کو ہرا کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

راولپنڈی: سری لنکا نے سنسنی خیز مقابلہ کرتے ہوئے پاکستان کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

کرکٹ شائقین نے سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چھٹے میچ میں آخری لمحات تک سنسنی خیز کھیل دیکھا،  جس میں میزبان ٹیم (پاکستان) کو 6 رنز سے شکست دے کر سری لنکن اسکواڈ نے فائنل میں رسائی بھی حاصل کر لی۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو سری لنکن بلے بازوں نے محتاط مگر پُر اعتماد انداز میں اننگز کی بنیاد رکھی۔ آغاز سے ہی پاکستانی بولرز پر دباؤ محسوس ہوتا رہا۔

سری لنکا کی طرف سے کامل مشارا نے نہایت دلکش اور ذمہ دارانہ بیٹنگ پیش کرتے ہوئے 76 رنز کی اننگز کھیلی۔ انہوں نے نہ صرف اسٹروک پلے دکھایا بلکہ اہم مواقع پر سنگلز لے کر پارٹنرشپ کو برقرار بھی رکھا۔ دوسری جانب کوشل مینڈس نے بھی 40 رنز کی مفید اننگز کے ذریعے اسکور بورڈ کو سہارا دیا۔

پہلی اننگز میں سری لنکن کپتان داسن شناکا 17 رنز کے بعد رخصت ہوئے، جب کہ ابتدائی بلے باز پتھم نسانکا 8 رنز بنا سکے۔ آخری اوورز میں کوشل پریرا نے 6 رنز کے ساتھ اننگز کو اختتامی دھکا دیا اور ٹیم 184 کے مجموعے تک پہنچانے میں مدد کی۔

پاکستانی بالرز کی جانب سے ابرار احمد نے 2 وکٹیں لیتے ہوئے نسبتاً بہتر کارکردگی دکھائی، لیکن مجموعی طور پر بالنگ کا معیار حریف بیٹرز کو روکنے کے لیے مؤثر ثابت نہ ہو سکا۔ سلمان مرزا اور صائم ایوب ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔

184 رنز کے تعاقب میں پاکستان نے بیٹنگ کا آغاز اس امید کے ساتھ کیا کہ ابتدائی اوورز میں مضبوط بنیاد رکھی جائے گی، مگر صورتحال اس کے برعکس رہی۔ بابر اعظم جیسا بڑا نام صفر پر آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گیا جس سے قومی ٹیم پر دباؤ بڑھ گیا۔

اوپر کے نمبرز پر فخر زمان محض ایک رن بنا سکے، جب کہ صاحبزادہ فرحان 9 رنز کے بعد آؤٹ ہوگئے۔ ٹاپ آرڈر کی کمزوری نے مڈل آرڈر پر اضافی بوجھ ڈالا۔

بعد ازاں کپتان سلمان آغا نے شاندار ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے 63 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔ انہوں نے قدم جما کر رنز کی رفتار بڑھائی اور میچ کو آخری اوور تک لے جانے کی کوشش کی۔ عثمان خان نے 33 رنز بنا کر کپتان کا بھرپور ساتھ دیا، جب کہ محمد نواز اور صائم ایوب نے 27، 27 رنز کے ساتھ اسکور میں اہم اضافہ کیا، تاہم مطلوبہ رن ریٹ مسلسل بڑھنے سے پاکستان کو مشکلات کا سامنا رہا۔

سری لنکا کے بالرز نے پورے اعتماد سے لائن اینڈ لینتھ برقرار رکھی۔ دشمانتا چمیرا نے اپنے تباہ کن اسپیل میں 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ان کے ساتھ ایشان ملنگا نے بھی 2 وکٹیں حاصل کیں جب کہ ونندو ہسارنگا نے ایک کھلاڑی کو پویلین بھیجا۔

مقررہ 20 اوورز میں قومی ٹیم 178 رنز تک محدود رہی اور یوں 6 رنز کے فرق سے میچ سری لنکا کے نام ہوا۔ اس شکست کے ساتھ ہی پاکستان فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا جب کہ سری لنکا نے فیصلہ کن میچ کے لیے اپنی نشست پکی کرلی۔

متعلقہ مضامین

  • قومی ٹینس اسٹار اعصام الحق کا اپنے آخری ٹورنامنٹ میں نیا سنگ میل
  • سری لنکا کی سنسنی خیز فتح، پاکستان کو ہرا کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی
  • سہ ملکی سیریز، پاکستان کو 6 رنز سے ہرا کر سری لنکا فائنل میں پہنچ گیا
  • پرتگال نے آسٹریا کو شکست دے کر پہلی بار فیفا اندر17ورلڈ کپ جیت لیا
  • قائداعظم ٹرافی: موسیٰ نے ڈبل ہیٹ ٹرک کر کے تاریخ رقم کردی
  • سہ ملکی سیریز: آج کا میچ سری لنکا کی قسمت کا فیصلہ کرے گا—فائنل یا واپسی؟
  • جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا باووما نے ٹیسٹ کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی
  • پنجاب بھر کے 9 تعلیمی بورڈز نے امتحانی فیس جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی
  • برازیل کی 200 سالہ تاریخ میں پہلی بار صدر کو 27 سال کی سزا سنا دی گئی