راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )  فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے کیمبرین پیٹرول مقابلے کے شرکا ءنے ملاقات کی جس میں فیلڈ مارشل نے دنیا کے سب سے مشکل فوجی مقابلوں میں شاندارکارکردگی پرٹیم کو مبارکباد دی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق کیمبرین پیٹرول مقابلے کے شرکا کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات جی ایچ کیو میں ہوئی۔ فیلڈ مارشل نے دنیا کے سب سے مشکل فوجی مقابلوں میں شاندار کارکردگی پر ٹیم کو مبارکباد دی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شرکاء کی جسمانی برداشت،حکمت عملی میں مہارت اور بہترین ٹیم ورک کی تعریف کی اور ٹیم کی محنت اور سخت تربیت کو سراہا۔

سعودی شہزادہ عبد اللہ بن فہد بن عبد اللہ کا انتقال ہوگیا

اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہاکہ یہ پاکستان آرمی کی اعلیٰ روایت کی عکاس ہے، ٹیم کی کامیابی قوم کے لیے فخر کا باعث بنی، ٹیم نے پاکستان آرمی کے معیار اور کارکردگی کے عزم کو مزید مستحکم کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شرکا نے اس اعزاز پر فیلڈ مارشل کا شکریہ ادا کیا اور ضبط،بے لوث لگن اورپیشہ ورانہ معیارکے بنیادی اصول برقرار رکھنے کا عزم کیا۔

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

پڑھیں:

اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات

وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار