محکمہ پاسپورٹ نے شہریوں کو بڑی خوشخبری سنادی
اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT
محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے شہریوں کی سہولت میں اضافہ کرتے ہوئے ای سروسز پورٹل کے ذریعے پاسپورٹ درخواست جمع کرانے کا نیا اور واضح طریقہ کار جاری کر دیا ہے۔ مزید دریافت کریں رابطہ کریں آن لائن اشتہاری سروس نیوز لیٹر سبسکرپشن اہم خبریں پرائیویسی پالیسی نیوز آرکائیو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت الرٹ گیس سیلنڈرز کار انشورنس ٹیلی ویژن ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے نادرا کے تعاون سے بائیومیٹرک تصدیق کا جدید نظام متعارف کرایا ہے، جس کے تحت اب درخواست گزار اپنی بائیومیٹرک ویریفیکیشن ”پاک آئی ڈی“ موبائل ایپ کے ذریعے گھر بیٹھے کر سکیں گے۔ اس تبدیلی کے بعد فنگرپرنٹس کو ہاتھ سے اسکین کرنے یا manual طریقہ کار کی ضرورت نہیں رہے گی۔ یہ نئی سہولت 4 دسمبر 2025 سے عوام کے لیے فعال کر دی گئی ہے۔ اکاؤنٹ اور درخواست کا عمل اگر صارف کا پہلے سے اکاؤنٹ موجود ہے تو وہ لاگ اِن کرکے فوراً درخواست کا عمل شروع کر سکتا ہے۔ نئے صارفین کو رجسٹریشن فارم میں مطلوبہ معلومات درج کرنا ہوں گی، موبائل نمبر اور ای میل کی تصدیق کے بعد اکاؤنٹ فعال ہو جائے گا، جس کے بعد ای میل اور پاس ورڈ کے ذریعے پورٹل تک رسائی ممکن ہوگی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
وفاقی حکومت کا عازمین حج سے دستاویزات کیلئے رابطہ کرنے کا فیصلہ
سٹی 42: وفاقی حکومت نے حج آپریشن کے دوران سعودی ویزاکے عمل کا آغاز کردیا ۔ سعودی حکومت کی ہدایات کے برعکس دستاویزات پر عازمین حج سے رابطہ کرنیکا فیصلہ کیا گیا ۔
متعلقہ بینک کی جانب سے عازمین حج سے رابطہ کر کے دستاویزات دوبارہ لی جائیں گی۔عازمین حج سے تصاویر،پاسپورٹ کے پہلے صفحے کی تصویر مانگی جائے گی۔سعودی ویزاپالیسی کے مطابق میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی مانگا جائےگا۔
سفید بیک گراؤنڈ کی تصاویر،پاسپورٹ پر تصویر والے صفحے کی کاپی دینا ہو گی۔عازمین حج کو 12دسمبر تک متعلقہ بینک میں دستاویزات جمع کروانے کی ہدایت کردی گئی
سوشل میڈیا کیلئے رِیل بنانے والا نوجوان 50 فٹ بلندی سے گر کر ہلاک