کراچی: شہریوں سے چھینے گئے موبائل فونز واپس دینے کی تقریب
اشاعت کی تاریخ: 4th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: شہر میں شہریوں سے چھینے گئے موبائل فونز کی واپسی کی تقریب ڈی آئی جی ساؤتھ کے دفتر میں منعقد ہوئی۔
تقریب میں خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے کہا کہ موبائل فونز کی چوری اور اسنیچنگ شہریوں کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے۔
اسد رضا نے کہا کہ وہ پچھلے تین دہائیوں سے سی پی ایل سی کے ساتھ کام کر رہے ہیں اور اس دوران سی پی ایل سی نے مختلف جرائم کی تفتیش میں بھرپور تعاون فراہم کیا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ یہ ادارہ عوام اور پولیس کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کرتا ہے، اور موبائل فونز کی ریکوری کے لیے جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جا رہی ہے۔
ڈی آئی جی ساؤتھ نے مزید کہا کہ پہلے گاڑیوں کی چوری ایک عام مسئلہ تھا، مگر ٹریکرز کی مدد سے اس میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے، اور موبائل فونز میں بھی اسی طرح کی جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لانا ضروری ہے تاکہ جرائم کی شرح کم کی جا سکے۔
انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ موبائل فونز کی حفاظت میں اپنا کردار ادا کریں اور چوری کی صورت میں فوری طور پر متعلقہ حکام کو اطلاع دیں تاکہ موبائل فونز جلد واپس کیے جا سکیں۔
اس تقریب کے ذریعے شہر میں سیکیورٹی کے اقدامات اور ٹیکنالوجی کے استعمال کے فروغ کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: موبائل فونز کی
پڑھیں:
کراچی: گارمنٹس فیکٹری میں لگنے والی آگ شدت اختیار کرگئی، دیواریں گرنے لگیں
کراچی کے ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں واقع گارمنٹس فیکٹری میں لگنے والی آگ کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔
فائربریگیڈ حکام نے آگ کو تیسرے درجے کا قرار دیا ہے اور اسے بجھانے کے لیے فوری کارروائی جاری ہے۔
فائربریگیڈ اور ریسکیو 1122 کی 12 سے زیادہ گاڑیاں اور اسنارکل آگ بجھانے کے لیے فیکٹری میں مصروف ہیں، جبکہ مختلف حصوں کی دیواریں گرنے لگی ہیں، جس کے باعث فیکٹری کے اطراف موجود لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جا رہا ہے۔
فیکٹری کے گرد موجود دیگر اداروں کی فائر ٹیموں کو بھی امدادی کارروائی کے لیے طلب کر لیا گیا ہے۔
چوکیدار نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجہ چند بچے ہو سکتے ہیں، جو فیکٹری میں چوری کے لیے داخل ہوئے تھے۔ چوری کے دوران بچوں نے پینٹ، شرٹس اور کوٹ وغیرہ چوری کیے اور فیکٹری سے جاتے ہوئے آگ لگ گئی۔
چوکیدار کے مطابق فائربریگیڈ پہنچنے میں قریباً آدھا گھنٹہ تاخیر ہوئی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آتشزدگی فائر بریگیڈ کراچی گارمنٹس فیکٹری وی نیوز