کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان کا قاتل شہریوں کے ہاتھوں زندہ جلا دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں نوجوان کو قتل کرنے والے ڈاکو کو شہریوں نے پکڑ کر زندہ جلا دیا۔
کراچی میں اورنگی ٹاؤن کے سیکٹر 7 بلوچ گوٹھ میں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر شہری کو گولی ماری، فائرنگ کی آواز سن کر لوگ جمع ہوئے تو ڈاکو فرار ہونے لگے اس دوران ایک ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا۔ مشتعل عوام نے ڈاکو کو بجلی کے کھمبے سے باندھ کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اس کے بعد پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکو جلتا رہا، بچنے کے لیے ہاتھ پاؤں مارتا رہا اور لوگ ویڈیو بناتے رہے، پولیس اہلکار نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی لیکن تب تک ڈاکو کی مر چکا تھا۔
ادھر غفلت برتنے پر ایس ایچ او اورنگی ٹاؤن یوسف مہر کو معطل کردیا گیا ہےجبکہ پولیس کی مدعیت میں مقدمہ 30 سے 35 افراد کے خلاف درج کرلیا گیا
پولیس کا کہنا ہے کہ اورنگی ٹاؤن سیکٹر سیون ایف میں صبح 8 بجے اطلاع ملی جب نفری موقع پر پہنچی تو معلوم ہوا 2 ڈاکوؤں نے عبدالحنان نامی شخص کو قتل کیا، واقعے کے بعد مشتعل افراد نے ایک ڈاکو کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد آگ لگادی۔
تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ مارے گئے ڈاکو کی شناخت ساجد کے نام سے ہوئی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اورنگی ٹاو ن
پڑھیں:
کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
اسکرین گریب/ ایکسکراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔
سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔