این اے 251 کے 22 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کی تاریخ کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 4th, December 2025 GMT
—فائل فوٹو
الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ این اے 251 شیرانی ژوب قلعہ سیف اللّٰہ میں 22 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ 18 دسمبر کو ہو گی۔
الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق دوبارہ پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک ہو گی۔
یہ بھی پڑھیے جے یو آئی کو دھچکا، NA-251سے رہنما کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدمالیکشن کمیشن نے دوبارہ پولنگ کا فیصلہ الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کی روشنی میں کیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے این اے 251 سے کامیاب امیدوار سید سمیع اللّٰہ کو ڈی نوٹیفائی کر دیا تھا۔
الیکشن کمیشن نے الیکشن کمیشن بلوچستان کے فیصلے کی روشنی ڈی نوٹیفائی کیا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: الیکشن کمیشن نے دوبارہ پولنگ
پڑھیں:
کراچی نیپا چورنگی حادثہ؛ علاقہ مکینوں کا رات گئے ایک بار پھر احتجاج، کل دوبارہ مظاہرے کا اعلان
کراچی:گلشن اقبال نیپا چورنگی ڈپارٹمنٹل اسٹور کے قریب کمسن ابراہیم کے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے والے واقعے کے خلاف پیر کی شب علاقہ مکینوں نے ایک بار پھر سے جائے وقوعہ کے قریب احتجاج کرتے ہوئے ٹریفک معطل کر دیا۔
اس موقع پر مشتعل افراد کی جانب سے ٹائروں کو بھی نذر آتش کیا گیا اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے خلاف نعرے لگائے، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز بھی اٹھائے ہوئے تھے جس پر مختلف نعرے درج تھے۔
یہ پڑھیں: کراچی؛ مین ہول میں گرنے والے بچے کی لاش 15 گھنٹے بعد نصف کلومیٹر فاصلے سے مل گئی
احتجاج کے باعث نیپا سے حسن اسکوائر جانے والے ٹریک پر ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی ، مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہمارا تعلق کسی جماعت سے نہیں ہے، ہم علاقہ مکین ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ میئر کراچی استعفیٰ دیں اب یہ تحریک نہیں رکے گی آج شام منگل کو 4 بجے نیپا چورنگی کے قریب دوبارہ احتجاج کیا جائے گا۔