کالے کوٹ کے تقدس کی قسم کھائی ہے جہاں وکیل کا پانی گرے گا وہاں میرا خون گرے گا، اظہر مغل
اشاعت کی تاریخ: 4th, December 2025 GMT
ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر نے کہا کہ میں کالے کوٹ کے تقدس کی قسم کھائی ہے جہاں وکیل کا پانی گرے گا وہاں میرا خون گرے گا، ہم نے ملزمان کی گرفتاری تک تحریک جاری رکھنے کے لئے وکلا کی کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں، اگر ہمیں گرفتار کر لیا گیا تو دوسری کمیٹی اسے سنبھالے گی، اسی طرح تمام صدور گرفتار ہو گئے تو جنرل سیکرٹریز تحریک کو جاری رکھیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے زیراہتمام وہاڑی بار کے رکن ذیشان شبیر ڈھڈی ایڈووکیٹ کے قتل کے خلاف جنوبی پنجاب کی بارز کے نمائندہ کنونشن میں تجاویز اور مشاورت کی متفقہ فیصلوں کے مطابق صدر محمد اظہر خان مغل اور جنرل سیکرٹری صفدر سرسانہ سیال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پانچ روز سے ہڑتال کے باوجود اگر ہماری آواز نہیں سنی جا رہی تو اس کا مطلب ہے کہ یہ معاملہ آئی جی کے بس کی بات نہیں، جس پر متفقہ مطالبہ کیا گیا کہ وزیراعلی پنجاب فورا استعفی دے، جس کی شرکا نے کھڑے ہو کر بھرپور منظوری دی اور نعرے لگائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے، ایف آئی اے سے انکوائری کرائی جائے، پنجاب بار کونسل، پاکستان بار کونسل، ہائیکورٹ بار ملتان اور تمام بارز وہاڑی بار اور ذیشان شبیر ڈھڈی کے ساتھ کھڑی ہیں، کل 5دسمبر کو لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ میں مکمل ہڑتال ہوگی، ارجنٹ کیسز بھی پیش نہیں ہونگے۔
اگر کل کی ہڑتال کے بعد بھی نہ سنی گئی تو ہڑتال کو مطالبات تسلیم ہونے تک مستقل بنیاد پر لے جائیں گے، اگلے ہفتہ کو ملتان ہائیکورٹ بار میں پاورے پنجاب کا کنونشن منعقد کریں گے اور آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے، صدر محمد اظہر خان مغل نے کہا کہ میں کالے کوٹ کے تقدس کی قسم کھائی ہے، جہاں وکیل کا پانی گرے گا وہاں میرا خون گرے گا ہم نے ملزمان کی گرفتاری تک تحریک جاری رکھنے کے لئے وکلا کی کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں۔ اگر ہمیں گرفتار کر لیا گیا تو دوسری کمیٹی اسے سنبھالے گی اسی طرح تمام صدور گرفتار ہو گئے تو جنرل سیکرٹریز تحریک کو جاری رکھیں گے، لیکن اپنا علم نہیں گرنے دیں گے، ہمارے حوصلے بلند ہیں، جنہیں تم نے پہلے بھی آزمایا ہوا ہے، ہم اپنی منزل حاصل کر کے رہیں اور ہماری منزل ذیشان شبیر شہید کے قاتلوں کو کیفرکردار تک پہنچانا ہے۔
کنونشن میں نائب صدر حافظ شعیب قریشی، فنانس سیکرٹری حنفیہ عباس بخاری، سابق صدر ملک سجاد حیدر میتلا، ممبران پنجاب بار کونسلز مالک خان لنگاہ، خواجہ قیصر بٹ، زاہد کھچی، رانا ندیم کانجو، سلمان یوسف گھلو، عبدالعزیز پنیاں، کاشف منظور، رائو سلطان احمد، ڈسٹرکٹ و تحصیل بارز کے صدور و سیکرٹریز ملک جاوید علی ڈوگر، ملک عدنان احمد، عدیل خان لنگاہ، سمیع الدین گیلانی، منور عباس لنگاہ، آصف رحمن، چوہدری محمد شعبان، چوہدری عمر فاروق، عبدالغنی کھوسہ، منظور قادر، فہیم ظفر ملغانی سمیت وکلا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ہائیکورٹ بار گرے گا کہا کہ
پڑھیں:
اے پی ایس شہدا کے لواحقین کو معاوضہ پیکج کی عدم ادائیگی، سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا
سپریم کورٹ آف پاکستان نے سانحہ آرمی پبلک سکول (اے پی ایس) کے شہدا کے لواحقین کو اعلان کردہ معاوضہ پیکج نہ ملنے کے معاملے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا ہے۔
کیس کی سماعت جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔ دوران سماعت جسٹس عرفان سعادت نے ریمارکس دیے کہ درخواست 25 دن کی تاخیر سے دائر کی گئی ہے۔
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ شہدا کے لواحقین کو حکومت کی جانب سے اعلان کردہ پیکج تاحال نہیں ملا۔
اس پر جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ اگر کوئی پیکج دیا گیا ہے تو وہ تمام متاثرہ لواحقین کو ملنا چاہیے۔
انہوں نے وفاقی حکومت کو ہدایت کی کہ وہ عدالت کو آگاہ کرے کہ پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد ہوا ہے یا نہیں۔
سماعت کے دوران یہ بھی بتایا گیا کہ پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونے کے خلاف شہدا کے لواحقین کی جانب سے توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی تھی، تاہم پشاور ہائیکورٹ نے مذکورہ درخواست کو خارج کر دیا تھا۔
بعد ازاں سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews جواب طلب سپریم کورٹ عدم ادائیگی معاوضہ پیکج وفاقی حکومت وی نیوز