جعلی میئر کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کیاجائے‘ صادق جعفری
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر)مجلس وحدت المسلمین کراچی کے صدر علامہ صادق جعفری نے نیپا چورنگی کھلے گٹروں کے ڈھکن نہ ہونے کے باعث ایک معصوم بچہ جاں بحق ہونے کے افسوسناک سانحے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر قائد تین سالہ بچہ کے ساتھ حادثہ کی ذمہ دار ی جعلی میئر مرتضیٰ وہاب کے خلاف قتل کا مقدمہ قائم کیا جائے۔شہر میں انفرا اسٹرکچر کی بدترین صوتحال ٹوٹی سڑکیں اور کھلے گڑر کے مین ہول آئے دل ہادثوں کا باعث بن رہی ہیں۔کھلے گٹروں کے ڈھکن نہ ہونے کے باعث ایک معصوم بچہ جاں بحق ہونے کا المناک واقعہ شہری انتظامیہ کی کارکردگی پر سنگین سوالات کھڑے کررہا ہیں۔ میئر کراچی اور متعلقہ محکمے شہریوں کی بنیادی حفاظتی ضروریات پوری کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کی بارہا شکایات کے باوجود گٹروں کے ڈھکن نہ لگانا سنگین غفلت اور انتظامی بے حسی کا واضح ثبوت ہے۔ عوامی نمائندوں کا فرض ہے کہ وہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو اولین ترجیح دیں، مگرآئے دن کے حادثات نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ شہری حکومت اپنی بنیادی ذمہ داریاں نبھانے میں ناکام ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مین ہول میں بچہ گرنے کا واقعہ، سٹی کونسل میں میئر کراچی کیخلاف نعرے بازی
فوٹو: شعیب احمد / جنگکراچی کے علاقے گلشن اقبال میں نیپا چورنگی کے قریب کھلے مین ہول میں گرنے والے 3 سالہ بچے کی لاش 14 گھنٹے بعد ایک کلو میٹر دور نالے سے مل گئی، واقعے کے خلاف سندھ اسمبلی اور سٹی کونسل میں اپوزيشن نے احتجاج کیا۔
کراچی سٹی کونسل میں احتجاج کے دوران میئرکراچی مرتضیٰ وہاب کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔
سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر طحہ احمد نے کہا کہ یہ واقعات مسلسل ہورہے ہیں، کوئی روک تھام نہیں ہورہی، اگر مشینری والدین کو منگوانی پڑ رہی ہے تو وہاں کے نمائندے کیا کر رہے ہیں؟
شرجیل میمن نے کہا کہ یہ انسانی جانوں کا مسئلہ ہے اس سے بڑھ کر کچھ نہیں، اگر افسران اپنا کام صحیح نہیں کرتے تو پھر ہم انکو قانون کے دائرے میں سخت سے سخت سزا دیں گے،
شرجیل میمن نے جواب میں کہا کہ واقعے کے پندرہ منٹ سےآدھے گھنٹے میں ریسکیو کا کام شروع کر دیا گیا تھا، یہ واقعہ مجرمانہ غفلت ہے، افسران کو اپنے دفاتر سے نکل کر چیک کرنا چاہیے کہ کہاں کیا کمی ہے، واقعے کے ذمہ داروں کا تعین ضرور ہوگا۔
دوسری جانب امیر جماعت سلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کراچی کا نظام بھیڑیوں کے ہاتھوں میں دے دیا گیا ہے۔
جماعت اسلامی کراچی کے امیر منعم ظفر نے کہا کہ اس واقعےکا بڑا المیہ یہ ہے کہ میئر کراچی کے اے سی ڈی سی نے ٹاؤن چئیرمین کے فون کا جواب تک نہیں دیا، متعلقہ اداروں نے مشینری بھی بروقت فراہم نہیں کی۔