سعودی فرمانرواں نے سٹیزن اکاؤنٹ پروگرام سے متعلق اہم فرمان جاری کردیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سعودی عرب میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان نے سٹیزن اکاؤنٹ پروگرام میں ایک برس کے لیے توسیع کی ہدایت جاری کردی ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان سے ’سیٹزن اکاؤنٹ پروگرام
‘ کی مدت میں توسیع کے لئے سفارش کی تھی۔
رپورٹس کے مطابق ایوان شاہی سے شہریوں کے لیے امدادی پروگرام اور اس میں رجسٹریشن کے عمل کو سال 2026 کے آخر تک جاری رکھنے کے احکامات جاری کردیئے گئے۔
دسمبر 2016 میں اس پروگرام کا اعلان کیا گیا تھا اور اسے فروری 2017 میں رجسٹریشن کے لیے کھول دیا گیا تھا، یہ سعودی شہریوں کو مختلف معاشی اصلاحات کے اثرات سے بچانے کے لیے شروع کیا گیا تھا جس سے معاشرے کے کچھ طبقات پر اضافی بوجھ پڑ سکتا تھا۔
رپورٹس کے مطابق وزیر افرادی قوت وسماجی بہبود آبادی احمد سلیمان الراجحی نے سیٹزن اکاؤنٹ پروگرام میں مزید ایک برس کے لیے دی جانے والی توسیع کی منظوری پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا ہے۔
الراجحی کا مزید کہنا تھا کہ مملکت کی اعلٰیٰ قیادت کی جانب سے شہریوں کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں سہولت فراہم کرنے کے لیے پروگرام میں مزید توسیع کی منظوری دی گئی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اکاؤنٹ پروگرام کے لیے
پڑھیں:
پاکستان اور ریاست مخالف پروپیگنڈا کرنے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا سراغ مل گیا، اہم انکشافات
پاکستان اور ریاستی اداروں کیخلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنے والے اکاؤنٹس کا سراغ لگا لیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان اور ریاست مخالف سوشل میڈیا مہم چلانے والے اکاؤنٹس بھارت، وسطی ایشیا اور بھارت سے چلائے جارہے ہیں ان میں سے 33 سرگرم ہیں۔
تحقیقاتی ذرائع کے مطابق 22 سوشل میڈیا اکاؤنٹس فتنہ الخوارج کی جانب سے چلائے جارہے ہیں جبکہ 11 سوشل میڈیا اکاؤنٹس پاکستان مخالف عناصر چلارہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق مفتی نورولی اورغازی میڈیا نیٹ کے ناموں سے اکاؤنٹ فتنہ الخوارج کے عناصرافغانستان میں بیٹھ کرچلارہے ہیں جبکہ احسان اللہ احسان اوراسلام آباد پوسٹ کے ناموں سے اکاؤنٹ وسطی ایشیا سے چلائے جارہے ہیں۔
اسی طرح الحسن محمود اور سید آر ساحل کے ناموں سے اکاؤنٹ افغانستان سے فتنہ الخوارج کے لوگ چلارہے ہیں، شہید مدثراور پتراز ستریورکہ ناموں کے اکاؤنٹس بھی افغانستان سے فتنہ الخوارج کے لوگ چلارہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق وائس آف ہندوکش، مثنی ابن حارثہ، حسان بدر، جاہد مبارز اور خراسان ابن العربی کے ناموں سے اکاؤنٹ افغانستان سے فتنہ الخوارج کے لوگ چلارہے ہیں۔ صدائی ہندوکش افغانستان، نقطہ، سنٹرل ایشیا، رحمت اللہ کا تاوازئی، الشریعہ انصار پاکستان، سربکف مہمند، خراسان بلیٹن نامی اکاؤنٹس وسطی ایشیا سے چلائے جارہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق میر یار بلوچ اور نگہت عباس کے ناموں سے پاکستان مخالف اکاؤنٹ انڈیا سے بیٹھ کرچلائے جارہے ہیں، کا نفلیکٹ مانیٹر،پاکستان ان ٹولڈ، رایان، وار ہاریزن، دی ڈیلی ملاپ، فردوس خان، ورلڈ اپ ڈیٹ، امیزنگ وول بھارت میں بیٹھ کرچلائے جارہے ہیں جبکہ براک لینسر کے نام سے سوشل میڈیا پر موجود اکاؤنٹ کو وسطی ایشیا سے چلایا جارہا ہے۔