کراچی میں رینجرز کی تعیناتی میں مزید ایک سال کی توسیع، سندھ کابینہ نے منظوری دیدی WhatsAppFacebookTwitter 0 1 December, 2025 سب نیوز

کراچی(سب نیوز)سندھ کابینہ نے کراچی میں رینجرز کی تعیناتی مزید ایک سال کے لیے بڑھانے کی منظوری دے دی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا۔ سندھ کابینہ نے کراچی میں رینجرز کی تعیناتی میں مزید ایک سال کے لیے توسیع کی منظوری دے دی۔
رینجرز انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت اختیارات کے ساتھ پولیس کی معاونت جاری رکھے گی۔ سندھ رینجرز کی تعیناتی کی نئی مدت 9 دسمبر 2025 سے موثر ہوگی۔سندھ کابینہ نے بران فیلڈ سائٹس کی ازسرنو ترقی کے لیے کاربن فنانس حکمت عملی کی منظوری دی۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ محکمہ ماحولیات کے ذریعے کاربن فنانس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بران فیلڈ سائٹس کو دوبارہ ترقی دی جائے۔
کابینہ کو آگاہی دی گئی کہ غیر استعمال شدہ زمینوں کی نئی توانائی اور ماحولیاتی بحالی کیلئے نشاندہی کی گئی ہے، محکمہ توانائی نے پرانی صنعتوں پر سولر پارکس اور ونڈ فارمز بنانے کی تجویز دی ہے، ڈمپنگ گرانڈ کو بائیو گیس یا ویسٹ ٹو انرجی پلانٹس میں بدلنے کا منصوبہ ہے، محکمہ جنگلات کی طرف سے بڑی پیمانے پر جنگلات لگانے اور ویٹ لینڈز بنانے کی حکمت عملی کی گئی ہے۔وزیراعلی سندھ نے جام چاکرو سائٹ کو جدید لینڈفل بنانے اور دیگر ویسٹ سائٹس کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا۔
سندھ کابینہ نے مینگرووز کی بحالی، شہری جنگلات اور گرین بیلٹ بنانے سمیت قدرتی حل کی حمایت کی منظوری دی۔ وزیراعلی سندھ بے ہدایت دی کہ سائنسی بنیادوں پر لینڈفل سائیٹس اور بائیو گیس کے منصوبے بنائے جائیں۔وزیراعلی سندھ نے بران فیلڈ ری ڈیولپمنٹ کیلئے وفاقی حکومت کی قومی حکمت عملی کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا۔سندھ کابینہ نے ڈی ایچ اے پائپ لائن منصوبے کے لیے پانی کے نرخ میں نظرِ ثانی کی منظوری دے دی۔ کابینہ نے ڈی ایچ اے کے لیے پانی کی قیمت 0.

85 سے کم کر کے 0.60 روپے فی گیلن مقرر کرنے کا فیصلہ کیا۔کے ڈبلیو ایس سی اور ڈی ایچ اے مذاکرات کے بعد نیا نرخ تجویز کیا گیا، ادائیگی کا دورانیہ 10 سال برقرار رہے گا۔ کابینہ کو بتایا گیا کہ منصوبے کی مالی پائیداری اور ڈی ایچ اے کے لیے قابلِ برداشت نرخ کو مدنظر رکھا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمریم نواز کے کام کرنے کی رفتار ترکیہ سے بھی تیز ہے، ترک رکن پارلیمنٹ برہان کایاترک کی ملاقات میں گفتگو مریم نواز کے کام کرنے کی رفتار ترکیہ سے بھی تیز ہے، ترک رکن پارلیمنٹ برہان کایاترک کی ملاقات میں گفتگو جسٹس طارق جہانگیری کے استعفے کی خبروں پر انہی کی عدالت میں تذکرہ سری لنکا میں بدترین سمندری طوفان، پاکستان کے ریلیف آپریشن میں بھارتی حکومت رکاوٹ بن گئی متنازع ٹویٹس کیس، ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی فوری حکم امتناع کی استدعا مسترد نورین نیازی اور میری ویڈیو حکومت نے اے آئی سے بنا کر خود سوشل میڈیا پر ڈالی، علیمہ خان پاک بحریہ کا سری لنکا میں ریسکیو آپریشن جاری، سیلاب میں پھنسے خاندان کی محفوظ مقام پر منتقلی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کراچی میں رینجرز کی تعیناتی سندھ کابینہ نے مزید ایک سال

پڑھیں:

جرمنی کا بڑا فیصلہ، یکم اگست سے توسیع شدہ افغان پاسپورٹ تسلیم نہیں کیے جائیں گے

جرمنی کی وفاقی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ یکم اگست 2026 یا اس کے بعد توسیع کیے جانے والے افغان پاسپورٹس کو جرمنی میں درست سفری دستاویز کے طور پر تسلیم نہیں کیا جائے گا۔

وزارت داخلہ کی ترجمان ایلینا سنگر نے افغانستان انٹرنیشنل کو جاری بیان میں کہا کہ یہ فیصلہ افغان سفارتی مشنز میں پاسپورٹ کے حصول کے طریقہ کار میں ہونے والی تبدیلیوں، بین الاقوامی قانونی تقاضوں اور بین الاقوامی شہری ہوا بازی تنظیم (ICAO) کی سفارشات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جرمنی کے رہائشی قانون (Residence Act) کی دفعہ 3(1) کے تحت ملک میں داخل ہونے یا رہائش اختیار کرنے والے غیر ملکیوں کے لیے لازم ہے کہ ان کے پاس ایک درست اور تسلیم شدہ پاسپورٹ یا اس کے متبادل منظور شدہ سفری دستاویز موجود ہو۔

وزارت داخلہ نے واضح کیا کہ یکم اگست 2026 سے پہلے توسیع کیے گئے افغان پاسپورٹس اس نئی پالیسی سے متاثر نہیں ہوں گے اور بدستور قابل قبول رہیں گے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ جرمنی میں اپنے رہائشی اجازت نامے (ریذیڈنس پرمٹ) کی تجدید کے خواہش مند افغان شہریوں کو بھی ایک درست اور تسلیم شدہ سفری دستاویز پیش کرنا ہوگی۔

تاہم جرمنی کے مقامی امیگریشن حکام ہر درخواست کا انفرادی بنیادوں پر جائزہ لیتے رہیں گے تاکہ یہ طے کیا جا سکے کہ متعلقہ افغان شہری کے لیے افغان سفارتی مشن سے پاسپورٹ حاصل کرنا ممکن اور مناسب ہے یا نہیں۔

اگر متعلقہ اتھارٹی اس نتیجے پر پہنچتی ہے کہ کسی افغان شہری کے لیے افغان سفارت خانے یا قونصل خانے سے پاسپورٹ حاصل کرنا ممکن یا مناسب نہیں، تو ایسے فرد کو ٹریول ڈاکیومنٹ فار فارنرز (غیر ملکیوں کے لیے سفری دستاویز) جاری کی جا سکتی ہے۔

جرمن وزارت داخلہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ 1951 کے جنیوا ریفیوجی کنونشن کے تحت تسلیم شدہ افغان مہاجرین کو افغان سفارتی مشنز سے رجوع کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ ایسے افراد جرمنی کے قانونی تقاضے پورے کرنے کے لیے ریفیوجی ٹریول ڈاکیومنٹ حاصل کر سکتے ہیں۔

وزارت کے مطابق اس وقت یہ اندازہ لگانا ممکن نہیں کہ نئی پالیسی سے کتنے افغان شہری متاثر ہوں گے، تاہم نئے افغان پاسپورٹس کے اجرا کے لیے درخواستیں بدستور دی جا سکتی ہیں۔

جرمن وزارت داخلہ نے یہ بھی واضح کیا کہ اس فیصلے کا جرمنی میں طالبان کی جانب سے مقرر کردہ سفارتی عملے کی موجودگی یا افغان شہریوں کی ملک بدری سے متعلق جرمن حکومت کے پروگرام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • جرمنی کا بڑا فیصلہ، یکم اگست سے توسیع شدہ افغان پاسپورٹ تسلیم نہیں کیے جائیں گے
  • کراچی: ملیر 15 میں رینجرز اور ایس آئی یو کی کارروائی، 3 بھتہ خور ہلاک
  • امریکا کے ایران پر مسلسل 13ویں شب بھی حملے، ٹرمپ نے مزید بڑی کارروائی کا عندیہ دے دیا، تہران کا سخت ردعمل
  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  •  230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں  کارکنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع
  • پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائممقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اجلاس طلب
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • سرکاری ملازمین کے سفری اور تفریقی الاؤنس میں اضافے کی منظوری، نئی شرحیں جاری
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن