Express News:
2026-07-24@06:04:34 GMT

کراچی میں رینجرز کی تعیناتی میں مزید ایک سال کی توسیع

اشاعت کی تاریخ: 1st, December 2025 GMT

کراچی:

سندھ کابینہ نے کراچی میں رینجرز کی تعیناتی مزید ایک سال کے لیے بڑھانے کی منظوری دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا۔ سندھ کابینہ نے کراچی میں رینجرز کی تعیناتی میں مزید ایک سال کے لیے توسیع کی منظوری دے دی۔

رینجرز انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت اختیارات کے ساتھ پولیس کی معاونت جاری رکھے گی۔ سندھ رینجرز کی تعیناتی کی نئی مدت 9 دسمبر 2025ء سے مؤثر ہوگی۔

کاربن فنانس حکمت عملی کی منظوری

سندھ کابینہ نے براؤن فیلڈ سائٹس کی ازسرنو ترقی کے لیے کاربن فنانس حکمت عملی کی منظوری دی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ محکمہ ماحولیات کے ذریعے کاربن فنانس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے براؤن فیلڈ سائٹس کو دوبارہ ترقی دی جائے۔

کابینہ کو آگاہی دی گئی کہ غیر استعمال شدہ زمینوں کی نئی توانائی اور ماحولیاتی بحالی کیلئے نشاندہی کی گئی ہے، محکمہ توانائی نے پرانی صنعتوں پر سولر پارکس اور ونڈ فارمز بنانے کی تجویز دی ہے، ڈمپنگ گراؤنڈ کو بائیو گیس یا ویسٹ ٹو انرجی پلانٹس میں بدلنے کا منصوبہ ہے، محکمہ جنگلات کی طرف سے بڑی پیمانے پر جنگلات لگانے اور ویٹ لینڈز بنانے کی حکمت عملی کی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ  نے جام چاکرو سائٹ کو جدید لینڈفل بنانے اور دیگر ویسٹ سائٹس کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا۔

سندھ کابینہ نے مینگرووز کی بحالی، شہری جنگلات اور گرین بیلٹ بنانے سمیت قدرتی حل کی حمایت کی منظوری دی۔ 

وزیراعلیٰ سندھ بے ہدایت دی کہ سائنسی بنیادوں پر لینڈفل سائیٹس اور بائیو گیس کے منصوبے بنائے جائیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے براؤن فیلڈ ری ڈیولپمنٹ کیلئے وفاقی حکومت کی قومی حکمت عملی کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

ڈی ایچ اے پائپ لائن منصوبے کے لیے پانی کی فروخت کے نرخ میں نظرِ ثانی

سندھ کابینہ نے ڈی ایچ اے پائپ لائن منصوبے کے لیے پانی کے نرخ میں نظرِ ثانی کی منظوری دے دی۔ کابینہ نے ڈی ایچ اے کے لیے پانی کی قیمت 0.

85 سے کم کر کے 0.60 روپے فی گیلن مقرر کرنے کا فیصلہ کیا۔

کے ڈبلیو ایس سی اور ڈی ایچ اے مذاکرات کے بعد نیا نرخ تجویز کیا گیا، ادائیگی کا دورانیہ 10 سال برقرار رہے گا۔ کابینہ کو بتایا گیا کہ منصوبے کی مالی پائیداری اور ڈی ایچ اے کے لیے قابلِ برداشت نرخ کو مدنظر رکھا گیا ہے۔

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: رینجرز کی تعیناتی سندھ کابینہ نے حکمت عملی کی کی منظوری ڈی ایچ اے کے لیے

پڑھیں:

عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار

وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی خدمت، فوری انصاف، مؤثر گورننس اور شفاف احتساب کے ذریعے وزیراعلیٰ سندھ کے عوام دوست وڑن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ تمام متعلقہ محکمے شہریوں کے مسائل کے بروقت، پائیدار اور مؤثر حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے وزیراعلیٰ سندھ کے مرکزی شکایات سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹیلیفون پر شہریوں کی شکایات اور مسائل براہِ راست سنے اور مختلف سرکاری محکموں سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری، شفاف اور مؤثر ازالے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے مقررہ مدت کے اندر شکایات کے ازالے کو یقینی بناتے ہوئے اپنی تعمیلی رپورٹس پیش کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور ہر جائز شکایت پر فوری، منصفانہ اور مؤثر کارروائی کی جائے گی۔

ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کرنے کے بجائے ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کو ہر شکایت پر ہونے والی عملی پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے تاکہ عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شکایات کے ازالے میں غفلت، لاپرواہی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے افسران کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت صرف ایک انتظامی ذمہ داری نہیں بلکہ حکومت کی بنیادی ترجیح ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو جوابدہی اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • جرمنی کا بڑا فیصلہ، یکم اگست سے توسیع شدہ افغان پاسپورٹ تسلیم نہیں کیے جائیں گے
  • کراچی: ملیر 15 میں رینجرز اور ایس آئی یو کی کارروائی، 3 بھتہ خور ہلاک
  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  •  230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں  کارکنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع
  • پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائممقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اجلاس طلب
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • سرکاری ملازمین کے سفری اور تفریقی الاؤنس میں اضافے کی منظوری، نئی شرحیں جاری
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن