لالچ اور حرص و ہوس انسان سے وہ وہ کام کروالیتی ہے جس کے لیے اشرف المخلوفات کہلانے والا جانور سے بدتر ہوجاتا ہے۔ 

ایسا ہی ایک واقعہ بھارتی ریاست تلنگانہ میں پیش آیا جہاں ایک بھائی نے دوسرے بھائی کو محض انشورنس کی رقم کی لالچ میں بیدردی سے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

30 سالہ ملزم نریش کو کاروبار میں پہ در پہ نقصان ہوا اور وہ ڈیڑھ کروڑ روپے کے قرضے میں جکڑ گیا تھا۔

 جس پر اس نے قرضہ چکانے کے لیے ایک شیطانی منصوبہ بنایا کہ اگر بڑا بھائی وینکٹیش کے انشورنس کروا کر اسے قتل کردیا جائے تو بڑی رقم مل سکتی ہے۔

37 سالہ وینکٹیش ذہنی معذور تھا اور اسی لیے شادی بھی نہیں ہوئی تھی۔ اگر وہ مرتا ہے تو پالیسی کی رقم نریش کو مل سکتی تھی۔

نریش نے اپنے شیطانی منصوبے پر عمل کرنے کی ٹھانی اور 4 مختلف انشورنس کمپنیوں سے بھائی وینکٹیش کے نام پر 4 کروڑ 14 لاکھ روپوں سے زائد کی انشورنس پالیسیاں لیں۔

اس نے اسی پر بس نہیں کیا بلکہ بھائی کے نام پر ایک بینک سے 20 لاکھ روپے کا قرضہ بھی حاصل کرلیا کیوں کہ موت کی صورت میں بینک قرضہ معاف کردیتی ہے۔

یہ دونوں کام کرنے کے بعد نریش نے اپنے دوست راکیش کی مدد سے ایک گاڑی لی اور اپنے بھائی کو کچل دیا۔

نریش نے بھائی کی موت کو ٹریفک حادثہ قرار دیا اور انشورنس کی رقم کے لیے کلیم جمع کرایا تاہم انشورنس کمپنیوں کو شک ہوگیا۔

انشورنس کمپنیوں نے پولیس میں شکایت درج کرائی اور یوں نریش کے خلاف باقاعدہ تفتیش کا آغاز ہوا جس میں کچا چٹھا کھل گیا۔

نریش نے اعتراف کرلیا کہ یہ حادثہ نہیں بلکہ باقاعدہ منصوبہ بندی کے ساتھ کیا گیا قتل ہے۔ پولیس نے نریش کے دو دوستوں کو بھی حراست میں لے لیا۔ 

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کی رقم

پڑھیں:

عمران خان کی صحت الحمدللہ ٹھیک ہے ،بہن کی ملاقات کے بعد گفتگو ،بانی پر ذہنی ٹارچر کا الزام

عمران خان کی صحت الحمدللہ ٹھیک ہے ،بہن کی ملاقات کے بعد گفتگو ،بانی پر ذہنی ٹارچر کا الزام WhatsAppFacebookTwitter 0 2 December, 2025 سب نیوز

راولپنڈی(سب نیوز)اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ان کی بہن عظمی خان کی 29روز بعد ملاقات ہوگئی، عظمی خان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی صحت الحمدللہ ٹھیک ہے مگر وہ بہت غصے میں تھے اور انکشاف کیا کہ انہیں ذہنی ٹارچر کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان سے ان کی بہن عظمی خان کی ملاقات ہوئی۔ ڈاکٹر عظمی خان اکیلی گیٹ نمبر 5سے اڈیالہ جیل روانہ ہوئیں۔ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے پیغام دیا کہ ون پرسن ون ملاقات کی اجازت ہے۔ ڈاکٹر عظمی خان کو خصوصی گاڑی میں ناکہ سے گاڑی پر جیل لے جایا گیا۔جیل حکام نے 29 روز بعد بانی سے ملاقاتیں بحال کی ہیں تاہم علیمہ خان اور بیرسٹر سلمان اکرم راجا کو اجازت نہیں مل سکی۔ اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی جبکہ جیل کی تاریخ کے سخت ترین سیکیورٹی انتظامات کیے گئے۔
پی ٹی آئی خواتین اور کارکنوں کی بڑی تعداد موجود رہی، ملاقات کی اجازت ملنے پر کارکنوں کی جانب سے شدید نعرے بازی کی گئی۔ ملاقات کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے سیکیورٹی سخت کی گئی جبکہ اڈیالہ روڈ پر واقع تمام تعلیمی اداروں اور دکانوں کو بند کروادیا گیا۔پی ٹی آئی نے 6 وکلا رہنماوں کی فہرست جیل حکام کو بھیجی۔ فہرست میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان، سلمان اکرم راجا اور بیرسٹر سلمان صفدر کا نام شامل ہے جبکہ علی زمان، سردار نبی اور طلعت محمود کے نام بھی فہرست میں شامل تھے۔
عظمی خان اپنے بھائی عمران خان سے 20 منٹ کی ملاقات کے بعد باہر آئیں اور اڈیالہ کے باہر ہی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ عمران خان کی صحت الحمد اللہ ٹھیک ہے اور وہ مکمل طور پر صحت یاب ہیں۔عظمی خان کے مطابق بانی نے کہا ہے کہ یہ کسی سے بات کراتے ہیں اور نہ ہی ملاقات کی اجازت ہے، یہ مجھے ذہنی ٹارچر کررہے ہیں فزیکل سے مینٹل ٹارچر برا ہوتا ہے، ان سب کا ذمہ دار ایک شخص ہے، اسی کے کہنے پر یہ سب کچھ کرنے کی جرات کر رہے ہیں وہ ایک ذہنی مریض ہے۔عظمی خان نے مزید کہا کہ عمران خان بڑے غصے میں تھے، انہیں سارا دن کمرے میں بند رکھا جاتا ہے اور کبھی کبھی باہر نکالتے ہیں۔
عظمی خان کے مطابق یاسمین راشد کینسر سروائیور ہیں انہیں جیل میں رکھا گیا ہے، بشری بی بی کی فیملی سے ملاقات نہیں ہونے دی جا رہی، یہ سب کچھ اسی شخص کے کہنے پر ہو رہا ہے۔عظمی خان نے کہا کہ عمران خان نے کچھ ہدایات دی ہیں، کچھ سوالات پارٹی کی جانب سے بھجوائے گئے تھے، سلمان اکرم راجہ اور حامد خان جسے کہیں گے پی ٹی آئی اسے سپورٹ کرے گی۔عظمی خان کے مطابق عمران خان نے کہا ہے کہ محمود اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس کی عزت کرتا ہوں، پارٹی اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینٹ کے سامنے احتجاج کرے اور کوشش کرے کہ ان کی بطور قائد حزب اختلاف نوٹی فکیشن جاری ہو، میں حیران ہوں کہ ابھی تک نوٹی فکیشن جاری نہیں ہوئے، تحریک کی ذمہ داری محمود اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کو دی ہے، وہ اتحاد کے لیڈرز ہیں۔عظمی خان کے مطابق بانی نے شاہد خٹک کو پارلیمانی لیڈر نامزد کیا ہے، بانی نے سہیل آفریدی کو کہا کہ آپ فرنٹ فٹ پر کھیلیں۔
عظمی خان کے مطابق بانی قید تنہائی کی وجہ سے سخت غصے میں اور پریشان تھے، بانی نے کہا کہ نے جنھوں نے ہمیں جیل میں ڈالا ہمارے لوگ انہیں کے ساتھ سوشلائز کر رہے ہیں، جو پارٹی ممبرز وکٹ کی دونوں جانب کھیل رہے ہیں ان کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں، یہ پارٹی کے میر جعفر اور میر صادق ہیں، بانی نے کہا پہلے افغانستان کو دھمکیاں دیں، پھر ڈرون حملے کیے اور پھر بے عزتی کرکے نکالا ایسا کرنے سے دہشت گردی بڑھے گی ختم نہیں ہوگی۔عظمی خان کے مطابق عمران خان نے کہا کہ ایک شخص کی پالیسیز کی وجہ سے ملک کا نقصان ہو رہا ہے اور دہشت گردی بڑھ رہی ہے، یہ سب اس لیے کیا جا رہا ہے کہ دنیا انہیں مجاہد کہہ سکے، یہ ایکسٹینشن مافیا، چینی مافیا، لینڈ مافیا یہ مینڈیٹ چور آپ کو غلام بنا کر رکھیں گے اگر آپ آزادی چاہتے ہیں تو آپ کو اٹھنا اور لڑنا پڑے گا۔ملاقات کے موقع پر پی ٹی آئی کے ورکرز کی بڑی تعداد اڈیالہ جیل کے قریب جمع رہی جس نے شدید نعرے بازی کی۔
ضلعی انتظامیہ نے راولپنڈی میں 3 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی جس کے تحت کسی بھی سیاسی یا مذہبی اجتماع پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر اڈیالہ جیل کے اطراف سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔اڈیالہ جیل روڈ پر اضافی پانچ ناکے قائم کر دیے گئے ہیں، اڈیالہ جیل کے لیے خصوصی سیکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا ہے۔داہگل ناکہ، گیٹ ون، گیٹ پانچ، فیکٹری ناکہ اور گورکھپور پر پولیس کی اضافی نفری تعینات رہے گی جبکہ 12 تھانوں کے ایس ایچ اوز اور خواتین پولیس اہلکار بھی تعینات رہیں گی۔ اڈیالہ جیل کی سیکیورٹی کے لیے 700 سے زائد پولیس اہلکار و افسران تعینات ہوں گے۔سیکیورٹی پر مامور اہلکار اینٹی رائٹ سامان سے لیس ہوں گے، اڈیالہ جیل کی نفری کو اسٹینڈ بائی پر رکھا جائے گا۔ اڈیالہ جیل روڈ پر چیکنگ کے بعد گاڑیاں کو آگے جانے کی اجازت ہوگی۔پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے باہمی تعاون سے امن و امان کو یقینی بنائیں گے۔ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
گورکھپور اور گردونواح میں موجود تمام نجی تعلیمی ادارے بھی بند کر دیے گئے۔ پولیس نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر گورکھپور بازار کے تاجروں کو آج بازار بند رکھنے کی ہدایت کر دی ہے۔گورکھپور دائیگل ناکے چکری انٹر چینج اڈیالہ روڈ کے مختلف مقامات پر 8 سے زائد ناکے لگائے جائیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسی ڈی اے کا بڑا فیصلہ ،35افسران کو پہلے ایچ آر ڈی رپورٹ کا حکم دیا گیا ، اب گاڑیاں بھی واپس جمع کروانے کے احکامات جاری، دستاویز سب نیوز پر سی ڈی اے کا بڑا فیصلہ ،35افسران کو پہلے ایچ آر ڈی رپورٹ کا حکم دیا گیا ، اب گاڑیاں بھی واپس جمع کروانے... پاکستان نے سمندری کارگو کے ذریعے 200ٹن انسانی امدادی سامان سری لنکا روانہ کر دیا بھارت اور افغانستان سے چلنے والے درجنوں پاکستان مخالف اکاونٹس کا انکشاف نمل یونیورسٹی میں گیس لیکج سے دھماکہ،چار افراد زخمی پاکستان کے سری لنکا کیلئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی مشن میں بھارت رکاوٹ بن گیا ستائیسویں ترمیم میں پارٹی پالیسی سے انحراف، پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ ابڑو کو شوکاز نوٹس جاری TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • بینظیر انکم سپورٹ پروگرام: معذور افراد کی شمولیت کیلیے اہم اقدام
  • نادرا دفاتر میں معذور افراد کیلیے خصوصی سہولیات
  • کسی سے بات کراتے ہیں نہ ملاقات‘ ذہنی ٹارچر کررہے ہیں‘ ان سب کا ذمے دار ایک شخص ہے‘عمران خان
  • عمران خان کی صحت الحمدللہ ٹھیک ہے ،بہن کی ملاقات کے بعد گفتگو ،بانی پر ذہنی ٹارچر کا الزام
  • ذہنی ٹارچر کا الزام، بہن عظمیٰ خانم کی 29 روز بعد عمران خان سے ملاقات
  • پنجاب پولیس میں افسران و جوانوں کی ذہنی و جسمانی ہیلتھ اسکریننگ کا فیصلہ
  • 135 رنز کی اننگز کے فوراً بعد کوہلی کا بڑا اعلان، کیا ٹیسٹ ریٹائرمنٹ واپس لے رہے ہیں؟
  • محبت کی انتہا، لڑکی نے اپنے عاشق کی لاش سے شادی کرلی، ویڈیو وائرل
  • یورپ کی ذہنی موت اور ٹوٹ پھوٹ کا آغاز