وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دو سال سے سڑکیں بند کرنے والی وکالت اب نظر نہیں آ رہی اور  یہ بات ہمارے لیے خوش آئند ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی نئی بلڈنگ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔تقریب کے مہمانانِ خصوصی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ تھے،جنہوں نے ربن کاٹ کر نئی عمارت کا افتتاح کیا۔تقریب میں وکلاء کی بڑی تعداد موجود رہی جبکہ ممبر جوڈیشل کمیشن احسن بھون،صدر بار واجد گیلانی اور سیکرٹری جنرل منظور ججہ بھی شریک ہوئے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے صدر ہائیکورٹ بار واجد گیلانی نے خطاب میں ایف ایٹ سے جی الیون ڈسٹرکٹ کورٹس کی منتقلی کو ڈھونگ قرار دیا۔ان کا کہنا تھا کہ چھبیسویں اور ستائیسویں آئینی ترمیم پر تنقید کرنے والے پہلے دیکھیں آئین میں اب تک کتنی ترامیم ہوئی ہیں، سترہ سال بعد ہمیں یہ عمارت ملی ہے، کوئی ایسا بیان نہ دیا جائے جس سے یہ بلڈنگ ہم سے چھن جائے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی عمارت بن چکی ہے، اب ہمیں کہیں منتقل نہ کیا جائے۔

بار کے سیکرٹری جنرل منظور ججہ نے واضح اعلان کیا کہ وکلا، ججز کی لڑائی میں نہیں پڑیں گے، ججز اپنی لڑائی خود لڑیں۔ 36 ہزار کیسز آئینی عدالت میں منتقل ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ عدلیہ میں روٹیشن ہونی چاہیے تاکہ دباؤ کم ہوسکے۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اپنے خطاب میں اسلام آباد بار کی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے کہا ایف ایٹ سے اسلام آباد ہائیکورٹ منتقلی کے وقت وکلاء نے جیل کی سختیاں برداشت کیں، یہ عمارت وزیر داخلہ محسن نقوی کی خصوصی دلچسپی سے مکمل ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی منتقلی کی کوئی ایمرجنسی نہیں فلحال یہ عمارت کہیں نہیں جا رہی، اگر کبھی فیصلہ ہوا تو بار ایسوسی ایشن کی عمارت وکلاء کے پاس ہی رہے گی۔ایف ایٹ والا واقعہ نہیں دہرایا جائے گا کہ راتوں رات مشینری پہنچ جائے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ڈسٹرکٹ کورٹ کے ساتھ وکلاء کے چیمبرز نہ ہونے پر تشویش ہے۔انہوں نے مزید کہا آپ اس عمارت کو  انجوائے کریں، ریلیکس کریں۔ ابھی شفٹنگ کی باتیں نہ کریں، محسن نقوی نے ہمیں کبھی مایوس نہیں کیا۔ امید ہے آئندہ بھی نہیں کریں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خطاب میں کہا کہ وکلاء کی حقیقی نمائندگی اعظم نذیر تارڑ ہی کرتے ہیں، ہم ہمیشہ وکلاء کے ساتھ ہیں اور آپ ہی کے ساتھ رہیں گے، دو سال سے سڑکیں بند کرنے والی وکالت اب نظر نہیں آ رہی یہ خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جی الیون خودکش حملے میں حملہ آور اگر اندر داخل ہوتا تو نقصان بہت زیادہ ہوتا۔ وزیر داخلہ نے وکلاء کا مطالبہ پورے کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا اعظم نذیر تارڑ کی پارٹی ہے مسلم لیگ ن اور میری پارٹی کے چیئرمین ہیں احسن بھون ہیں، جی الیون کے حوالے سے آپ نے جو بات کی ہے، مجھے میرے چیئرمین نے صرف آرڈر کرنا ہے،انکا اشارہ آگیا ہے تو ہم کل سے ہی چیزوں کو پراسیس کر دیں گے، ہم بھی دھڑے والے لوگ ہیں اور ہمارا دھڑا احسن بھون والا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: وزیر داخلہ محسن نقوی اسلام آباد ہائیکورٹ انہوں نے کہا کہ اعظم نذیر تارڑ وفاقی وزیر

پڑھیں:

دھمکیاں دینے سے ایوان فتح نہیں ہوتے، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ

فائل فوٹو

وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ دھمکیاں دینے سے ایوان فتح نہیں ہوتے ہیں۔

قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اپوزیشن سے بار بار مذاکرات کرنے کی بات کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ عوام کا مقدس ایوان ہے، دھمکیاں دینے سے ایوان فتح نہیں ہوتے، اسپیکر جس وقت ہدایت دیں گے ہم بات کرنے کےلیے تیار ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ آپ بیٹھیں اور آپس میں بات چیت کریں تاکہ مسائل حل ہوں۔

سردار ایاز صادق نے دونوں لابیز میں غیر متعلقہ افراد کے بیٹھنے پر پابندی لگادی اور کہا کہ ارکان اعتراض کرتے ہیں آئندہ کوئی نہیں بیٹھے گا۔

متعلقہ مضامین

  • وزیر داخلہ کی بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کیخلاف کامیاب آپریشنز پر فورسز کو داد
  • پاسنگ آؤٹ پریڈ، ایف سی کے جوانوں کی وزیرداخلہ کو سلامی
  • صدر مملکت ، وزیر اعظم اور وفاقی وزیر داخلہ کا 7 خوارج ہلاک کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • ہانگ کانگ میں رہائشی عمارت میں لگنے والی آگ سے ہلاکتیں 151 تک پہنچ گئیں
  • خیبرپختونخوا میں افغانیوں کو تحفظ دیا جارہا ہے‘ فیک نیوز پر کریک ڈاؤن ہوگا‘وفاقی وزیر داخلہ
  • دھمکیاں دینے سے ایوان فتح نہیں ہوتے؛ وفاقی وزیرِ قانون
  • دھمکیاں دینے سے ایوان فتح نہیں ہوتے، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ
  • وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی صوبائی وزیرِ ٹرانسپورٹ سے ملاقات
  • ’’ڈرائیونگ لائسنس بنواؤ، میرا وعدہ ہے  سعودی عرب بھجواؤں گا‘‘: محسن نقوی  کی نوجوان سے گفتگو وائرل