فائل فوٹو

وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ دھمکیاں دینے سے ایوان فتح نہیں ہوتے ہیں۔

قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اپوزیشن سے بار بار مذاکرات کرنے کی بات کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ عوام کا مقدس ایوان ہے، دھمکیاں دینے سے ایوان فتح نہیں ہوتے، اسپیکر جس وقت ہدایت دیں گے ہم بات کرنے کےلیے تیار ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ آپ بیٹھیں اور آپس میں بات چیت کریں تاکہ مسائل حل ہوں۔

سردار ایاز صادق نے دونوں لابیز میں غیر متعلقہ افراد کے بیٹھنے پر پابندی لگادی اور کہا کہ ارکان اعتراض کرتے ہیں آئندہ کوئی نہیں بیٹھے گا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: کہا کہ نے کہا

پڑھیں:

آئین لکھنے کا حق پارلمینٹ کو ہے، سپریم کورٹ کو نہیں، اسپیکر پنجاب اسمبلی

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ آئین لکھنے کا حق پارلمینٹ کو ہے، سپریم کورٹ کو آئین لکھنے کا حق نہیں ہے۔

جوڈیشل کمپلیکس لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ مجھے آج ذہنی کوفت ہوئی ہے ہتک عزت کے دعوی میں پیش ہوا ہوں،  یہ دونوں ایک شخصیت ہیں ان کے اس کیس سات آٹھ سال سے زیر سماعت ہے،  مجھے نظام عدل پر اور بطور گواہ ہونے پر یہ کیس جلد حل ہونا چاہیے تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ وکلاء اور ہم سب لوگوں کو ملکر بیٹھنا چاہیے اور اس کی بہتری کے لیے کام کرنا ہوگا،  نظام عدل میں لوگوں کو بروقت انصاف ملنا چاہیے، یہ ترامیم آج ہوئی ہیں، میں پچھلے پندرہ سال سے شور مچا رہا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں بطور اسپیکر اپوزیشن کو زیادہ وقت دیتا ہوں، آئین لکھنے کا حق پارلمینٹ کو ہے، سپریم کورٹ کو آئین لکھنے کا حق نہیں ہے۔

قبل ازیں سیشن کورٹ لاہور  میں شہباز شریف کا بانی پی ٹی آئی کے خلاف دائر ہتک عزت کے دعوی پر سماعت ہوئی،  عدالت نے شہباز شریف کے مزید گواہوں آئندہ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

عدالت نے سماعت 13 دسمبر تک ملتوی کردی، ایڈیشنل سیشن جج یلماز غنی نے شہباز شریف کے دعوی پر سماعت کی۔

شہباز شریف نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف دس ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کررکھا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • دھمکیاں دینے سے ایوان فتح نہیں ہوتے؛ وفاقی وزیرِ قانون
  • سرکاری گاڑیوں پر پارٹی جھنڈے لہرا کر اسلام آباد پر حملہ غیرآئینی ہے، اعظم نذیر
  • گورنر راج کا نفاذ آئین میں طے ہے، یہ مارشل لا نہیں، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ
  • یہ سرکاری پراسس کا حصہ ہے،سی ڈی ایف نوٹیفکیشن پریشانی کی بات نہیں، وزیر قانون
  • پارلیمنٹ کے خلاف سازش کرنے والے ریاست پاکستان کے دشمن ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی
  • چیف آف ڈیفنس فورسز کا نوٹیفکیشن جاری ہوجائیگا یہ میرے اور آپ کیلئے پریشانی کی بات نہیں، وزیر قانون
  • بھارتی چینلز پر جاکرپاکستان کیخلاف انٹرویوز دینے والوں کو شرم آنی چاہیے، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ
  • آئین لکھنے کا حق پارلمینٹ کو ہے، سپریم کورٹ کو نہیں، اسپیکر پنجاب اسمبلی
  • شہباز شریف کو جیل میں گھر کا کھانا بھی نہیں دیا جاتا تھا: ملک محمد احمد خان