چیف آف ڈیفنس فورسز کا نوٹیفکیشن جاری ہوجائیگا یہ میرے اور آپ کیلئے پریشانی کی بات نہیں، وزیر قانون
اشاعت کی تاریخ: 1st, December 2025 GMT
اسلام آباد:
وزیر قانونی اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ چیف آف دی ڈیفنس فورسز کے عہدے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جلد جاری ہوجائے گا میرے اور آپ کے لیے پریشانی کی بات نہیں ہے۔
ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ یہ سرکاری پراسس کا حصہ ہے، وزیراعظم ملک میں نہیں ہیں، وزیر اعظم آجائیں گے تو سب کچھ ہوجانا چاہیے، ہوسکتا ہے فائل ورک ہوچکا ہو۔
وزیر قانون کا مزید کہنا تھا کہ وزارت دفاع کو وزیراعظم ہاؤس سے کوآرڈی نیشن کے بعد نوٹی فکیشن جاری کرنا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔