data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

غزہ کی وزارتِ صحت نے کہا ہے کہ جنگ کے دوران اپنے اعضا سے محروم ہونے والے 6 ہزار سے زیادہ افراد کو فوری اور طویل مدت کی بحالی کی ضرورت ہے،  25 فیصد متاثرین بچے ہیں، جو بہت کم عمر میں مستقل معذوری کا سامنا کر رہے ہیں۔

عالمی اداروں کے مطابق وزارتِ صحت نے عالمی اداروں کو بتایا کہ زخمی افراد اور ان کے خاندان شدید ذہنی اور جسمانی تکلیف میں ہیں، جنہیں مستقل فزیوتھراپی، مصنوعی اعضا، اور نفسیاتی مدد کی فوری ضرورت ہے،  بین الاقوامی ادارے غزہ کے ان زخمیوں پر خاص توجہ دیں تاکہ انہیں بہتر علاج، بحالی مراکز اور مدد فراہم کی جا سکے۔

اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے فلسطینی پناہ گزین (UNRWA) نے پہلے ہی بتا چکا ہے کہ گزشتہ ایک سال میں غزہ دنیا میں بچوں کے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے خطے میں تبدیل ہو چکا ہے۔

واضح رہے کہ اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 70 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں جبکہ 171 ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔گزشتہ برس 2023 کے اکتوبر سے اب تک اسرائیلی فوج کی کارروائیوں میں 70 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 71 ہزار سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں، جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔ بدترین تباہی کے بعد جنگ بندی 10 اکتوبر کو نافذ ہوئی، مگر انسانی المیہ اپنی شدت برقرار رکھے ہوئے ہے۔

خیال رہےکہ حماس کی جانب سے تو جنگ بندی کی مکمل پاسداری کی جارہی ہے لیکن اسرائیل نے اپنی دوغلی پالیسی اپناتے ہوئے 22 سال سے قید فلسطین کے معروف سیاسی رہنما مروان البرغوثی کو رہا کرنے سے انکاری ظاہر کی ہے اور اسرائیل کے متعدد وزیر اپنی انتہا پسندانہ سوچ کے سبب صبح و شام فلسطینی عوام کو دھمکیاں دے رہے ہیں جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی جارحانہ انداز اپناتے ہوئے مسلسل دھمکیاں دے رہے ہیں۔

وہاج فاروقی ویب ڈیسک.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

 230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں  کارکنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع

اسلام آباد (وقائع نگار) انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین کی عدالت نے 26 نومبر، سنگجانی جلسہ ، سپریم کورٹ کے باہر احتجاج و دیگر مقدمات میں 230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنان کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔

متعلقہ مضامین

  • افغانستان: نورستان میں تباہ کن سیلاب، ہلاکتیں 40 سے تجاوز کر گئیں، متاثرین خوراک اور صاف پانی سے محروم
  •  230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں  کارکنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • مصنوعی مٹھاس دماغی صحت کے لیے خطرہ؟ نئی تحقیق میں یادداشت متاثر ہونے کا اشارہ