وزیر اعلیٰ پنجاب کی سود سے پاک بائیک اسکیم: طلبا کے لیے خصوصی لاٹری پرائز مہم کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 4th, December 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سود سے پاک بائیک اسکیم میں شامل طلبا کے لیے پنجاب بینک نے خصوصی لاٹری پرائز مہم کا آغاز کردیا ہے۔
یہ مہم 27 نومبر 2025 سے شروع ہو چکی ہے اوران طلبا پر مرکوز ہے جن کے قرضے منظور ہو چکے ہیں، مگر وہ تاحال شرائط و ضوابط کی ڈیجیٹل منظوری یا ایکویٹی جمع کرانے کا عمل مکمل نہیں کر سکے۔
اعلان کے مطابق بینک نے ضامنوں کے موبائل نمبرز پر نیا ایس ایم ایس لنک بھیج دیا ہے۔
With Chief Minister Punjab @MaryamNSharif’s student-centered vision, we are removing systemic obstacles that limit access to higher education.
— Rana Sikandar Hayat (@RanaSikandarH) November 21, 2025
طلبا اس لنک پر کلک کر کے ڈیجیٹل پورٹل کے ذریعے شرائط و ضوابط قبول کریں اور اپنی ایکویٹی جمع کرائیں۔
جس کے بعد نہ صرف اُن کی بائیک مختص ہو جائے گی بلکہ وہ پرائز ڈرا میں بھی شامل ہو جائیں گے۔
بینک کا کہنا ہے کہ جو طلبا اب یہ عمل مکمل کریں گے، وہ سود سے پاک بائیک کے قرضے کی حتمی تصدیق کے ساتھ ساتھ پنجاب بینک کی خصوصی لاٹری پرائزمہم میں انعامات جیتنے کے اہل بھی ہوں گے۔
اس پرائز اسکیم کے تحت مہم کے ابتدائی ایام یعنی 6 دسمبر 2025 تک لکی ڈرا میں لیپ ٹاپس، آئی فونز اور عمرہ ٹکٹ شامل ہوں گے۔
جبکہ 7 دسمبر سے 16 دسمبر 2025 تک طلبا آئی فونز اورعمرہ ٹکٹ جیتنے کا موقع حاصل کریں گے۔
بینک آف پنجاب کے مطابق اس مہم کا مقصد طلبہ کو قرض کے زیرِ التوا مراحل جلد مکمل کرنے کی ترغیب دینا ہے۔
دوسری جانب لاٹری مہم ایسے طلبا کو انعام دے گی جو یہ عمل بروقت مکمل کریں گے۔ تمام شرکا کے لیے شرائط و ضوابط کا اطلاق ہوگا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پنجاب میں 25 سال بعد بسنت کی خوشیاں واپس، اب تیوہار مکمل طور پر محفوظ ہوگا
وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی زاہد بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں 25 سال بعد بسنت کی خوشیاں واپس آئیں، لیکن اب یہ خوشی محفوظ اور سخت قوانین کے تحت منائی جائے گی۔
عظمٰی زاہد بخاری نے واضح کیا کہ اب بسنت صرف خوشی کا تیوہار ہے اور کسی کو قانون توڑنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ خونی ڈور کا دھندہ ہمیشہ کے لیے ختم کر دیا گیا ہے اور 18 سال سے کم عمر بچے اب پتنگ نہیں اُڑا سکتے۔ ڈور بنانے اور بیچنے والوں کی رجسٹریشن لازمی کر دی گئی ہے اور ہر ڈور پر QR کوڈ کے ساتھ شناخت ہوگی۔
مزید پڑھیں: پنجاب میں 25 سال بعد پتنگ بازی کی مشروط اجازت، بسنت منانے سے متعلق آرڈیننس جاری
وزیر اطلاعات نے بتایا کہ دھات یا کیمیکلی کوٹڈ ڈور بنانے یا بیچنے پر 3 سے 5 سال تک قید اور 20 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا، جبکہ بچوں کی جانب سے پتنگ بازی کی پہلی خلاف ورزی پر 50 ہزار اور دوسری بار 1 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
عظمٰی زاہد بخاری نے ٹریفک قوانین پر زور دیتے ہوئے کہا کہ موٹرسائیکل سواروں کے لیے حفاظتی اقدامات لازمی ہیں اور نئے قوانین کا مقصد صرف سزا دینا نہیں بلکہ ہر شہری کی جان اور خاندان کی حفاظت ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو شہری قوانین کی پابندی نہیں کرے گا اس پر جرمانہ عائد ہوگا اور بار بار خلاف ورزی پر گاڑی نیلام کی جائے گی۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ احتیاط کریں، قوانین کی پابندی کریں اور اپنی اور دوسروں کی زندگی کو محفوظ بنائیں۔
مزید پڑھیں: نواز شریف اور مریم نواز بسنت کروانا چاہتے ہیں، کامران لاشاری
وزیر اطلاعات نے مزید بتایا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کم عمر بچوں کو ہتھکڑیاں لگانے سختی سے منع کر دیا ہے اور کم عمر بچوں کا صرف چالان کیا جائے گا۔ پنجاب میں بائیک چلانے والے کم عمر بچوں کو قانونی کورر دینے کے لیے قانون سازی بھی کی جائے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
25 سال بسنت پنجاب عظمٰی زاہد بخاری وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب