اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، انڈیکس میں 300 پوائنٹس کا اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 4th, December 2025 GMT
جمعرات کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان لوٹ آیا، جہاں کے ایس ای 100 انڈیکس نے ٹریڈنگ کے ابتدائی لمحات میں تقریباً 300 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا۔
صبح 9 بج کر 45 منٹ پر بینچ مارک انڈیکس 166,416.18 پوائنٹس پر ٹریڈ ہو رہا تھا، جو 270.84 پوائنٹس یا 0.16 فیصد کی بہتری ظاہر کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سرمایہ کاروں کا اعتماد اسٹاک ایکسچینج میں بہتری کا باعث، کیا معیشت مستحکم ہورہی ہے؟
مارکیٹ میں مجموعی طور پر خریداری کا رجحان دیکھا گیا، خصوصاً بینکاری، سیمنٹ، فرٹیلائزر، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن، آئل مارکیٹنگ کمپنیز اور پاور جنریشن کے شعبوں میں نمایاں پیش رفت ہوئی۔
PSX Opened Positive ????
☀️ KSE 100 opened positive by +236.
— Investify Pakistan (@investifypk) December 4, 2025
حبکو، ایچ بی ایل، میزان بینک، نیشنل بینک، ماری پٹرولیم، او جی ڈی سی اور پی او ایل سمیت بڑی کمپنیوں کے شیئرزمثبت زون میں ٹریڈ کرتے رہے۔
گزشتہ روز یعنی بدھ کو مارکیٹ پر شدید دباؤ رہا تھا، جب ادارہ جاتی فروخت میں اضافے، ویلیوایشن فٹیگ اور حالیہ تیزی کے بعد منافع بکنگ کے باعث انڈیکس میں تیز اور وسیع پیمانے پر مندی ریکارڈ کی گئی۔
بدھ کو کے ایس ای 100 انڈیکس 1,496.93 پوائنٹس کی بڑی گراوٹ کے بعد 166,145.35 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
بین الاقوامی منڈیوں میں امریکی ڈالر 5 ہفتوں کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا ہے، جبکہ ایشیائی مارکیٹوں میں جمعرات کو ٹریڈنگ کا آغاز قدرے کمزور رہا۔
مزید پڑھیں: دسمبر کے پہلے سیشن میں اسٹاک مارکیٹ کا مضبوط آغاز، اہم سیکٹرز میں خریداری
توقعات بڑھ گئی ہیں کہ امریکی فیڈرل ریزرو آئندہ ہفتے اپنی میٹنگ میں شرحِ سود میں کمی کرسکتا ہے، کیونکہ تازہ اقتصادی اعداد و شمار توقعات سے کمزور آئے ہیں۔
جاپانی نکی 225 انڈیکس میں 0.8 فیصد اضافہ دیکھا گیا، جبکہ جاپان کے علاوہ ایشیائی حصص کا ایم ایس سی آئی انڈیکس 0.1 فیصد نیچے رہا، جس پر کوریا اور نیوزی لینڈ کی منڈیوں میں کمی نے دباؤ ڈالا۔
مزید پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج پھر مندی سے دوچار، انڈیکس میں مزید 781 پوائنٹس کی کمی
امریکی ایس اینڈ پی 500 کے فیوچر میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آئی، اور رات بھر امریکی مارکیٹوں کی رفتار ایشیا میں برقرار نہ رہ سکی۔
وال اسٹریٹ کے اہم انڈیکس بدھ کو اضافہ کے ساتھ بند ہوئے، جہاں ڈاؤ جونز میں تقریباً 0.9 فیصد بہتری ریکارڈ کی گئی۔
یہ اضافہ اس وقت سامنے آیا جب امریکہ میں پرائیویٹ پے رولز نے 2 سال 6 ماہ کی سب سے بڑی کمی ظاہر کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئل اینڈ گیس اسٹاک ایکسچینج انڈیکس بینکاری پاکستان پاور جنریشن ٹریڈنگ حبکو ڈالر سیمنٹ فرٹیلائزر میزان بینک وال اسٹریٹذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: آئل اینڈ گیس اسٹاک ایکسچینج انڈیکس بینکاری پاکستان پاور جنریشن ٹریڈنگ حبکو ڈالر فرٹیلائزر وال اسٹریٹ
پڑھیں:
2024 ء: عالمی سطح پر اسلحے کی فروخت میں اضافہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251202-08-7
اسٹاک ہوم (مانیٹر نگ ڈ یسک)سال 2024 میں دنیا میں اسلحے کی فروخت میں اضافہ دیکھا گیا اور 100 بڑی اسلحہ ساز کمپنیوں نے 679 ارب ڈالر کا اسلحہ فروخت کیا۔ اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ کے مطابق 2023 کے مقابلے میں اسلحے کی فروخت کی یہ شرح تقریباً 6 فیصد زیادہ رہی، اسلحے کی زیادہ فروخت امریکی اور یورپی کمپنیوں نے کی۔ رپورٹ کے مطابق غزہ اور یوکرین کی جنگوں کے ساتھ ساتھ عالمی اور علاقائی جغرافیائی کشیدگی اور مسلسل بڑھتے ہوئے فوجی بجٹ نے عسکری ساز و سامان کی فروخت میں نمایاں اضافہ کیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس عالمی اضافے کا زیادہ تر حصہ یورپ اور امریکا کی دفاعی کمپنیوں کے حصے میں آیا۔رپورٹ کے مطابق اسلحے کی فروخت سے سب سے زیادہ ریونیو کمانے والی 10 کمپنیوں میں 6 امریکی، 2 چینی، ایک روسی اور ایک برطانوی کمپنی شامل ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2024 میں جاپانی اسلحہ ساز کمپنیوں کی فروخت میں سب سے زیادہ 40 فیصد اضافہ ہوا، جرمن کمپنیوں کی فروخت میں 36 اور جنوبی کوریا کی کمپنیوں کی فروخت میں 31 فیصد اضافہ ہوا جبکہ چینی کمپنیوں کی فروخت میں 10فیصد کمی دیکھنے میں ا?ئی۔رپورٹ کے مطابق 2023 کے مقابلے میں چیک ری پبلک کی کمپنی چیکو سلوواکیا گروپ کی فروخت میں سب سے زیادہ 192.7 فیصد اضافہ ہوا، دوسرے نمبر پر امریکی کمپنی اسپیس ایکس رہی جس کی فروخت میں 103.4 فیصد اضافہ ہوا جبکہ جاپانی کمپنی مٹسوبشی الیکڑک کی فروخت میں 86.9 فیصد اضافہ ہوا۔