بالی ووڈ اداکار سنجے دت نے حالیہ انٹرویو میں اپنی زندگی کے اس انتہائی کٹھن مرحلے پر روشنی ڈالی ہے جو انہوں نے 5 سالہ قید کے دوران گزارا۔ اداکار کا کہنا تھا کہ یہ دور ان کی شخصیت اور سوچ میں نمایاں تبدیلی کا سبب بنا۔

انٹرویو میں سنجے دت نے اپنے قانونی مسائل اور ان مشکلات کا تفصیل سے ذکر کیا جن کا انہیں جیل میں سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے بتایا کہ بابری مسجد واقعے کے بعد ان کے اہلِ خانہ شدید دباؤ اور دھمکیوں کی زد میں تھے۔ اداکار کے مطابق ان پر غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا الزام عائد کیا گیا حالانکہ ان کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بالی وڈ اداکار سنجے دت نے جیل میں کیا سیکھا؟

سنجے دت نے یہ بھی کہا کہ پانچ سال کی سزا مکمل کرنے کے باوجود وہ آج تک اس بات کو سمجھنے سے قاصر ہیں کہ انہیں کن بنیادوں پر جیل بھیجا گیا۔ ان کا دعویٰ تھا کہ عدالتوں نے بعد ازاں تسلیم کیا کہ اُن کا بم دھماکوں کے مقدمے سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

اپنی قید کے تجربے کو مشکل مگر سبق آموز قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے یہ وقت قانون کی کتابیں پڑھنے، عبادت کرنے اور اپنی ذہنی مضبوطی کو برقرار رکھنے میں گزارا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے مشکلات کے آگے جھکنے کے بجائے انہیں زندگی کے اہم اسباق کے طور پر قبول کیا اور ثابت قدمی و صبر سے کام لیا۔

اداکار سنجے دت کو 1993 کے ممبئی بم دھماکوں سے منسلک اسلحہ رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور ان کو بھارتی عدالت کی جانب سے 5 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی مسخ شدہ تصویرکشی، بالی ووڈ کی فلم ’دھُرندھر‘ تنقید کی زد میں

سنجے دت ان دنوں اپنی آنے والی متنازعہ فلم ’دھُرندھر‘ کی تیاری میں مصروف ہیں جس میں وہ رنویر سنگھ کے ساتھ اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔ فلم میں پاکستانی سیاسی مناظر جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے جلسے، شہید بینظیر بھٹو کی تصاویر اور پارٹی کے پرچم شامل کیے گئے ہیں جس کے باعث فلم ریلیز سے پہلے ہی بحث کا مرکز بن گئی ہے۔

واضح رہے کہ سنجے دت نے کھل نائیک، واسٹو اور منّا بھائی ایم بی بی ایس جیسی مقبول فلموں میں شاندار اداکاری کے ذریعے ہندی سنیما میں ایک منفرد شناخت قائم کی جس نے ان کی شہرت کو نئی بلندیوں تک پہنچایا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بالی ووڈ دھُرندھر رنویر سنگھ سنجے دت سنجے دت جیل فلم دھُرندھر ریلیز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بالی ووڈ رنویر سنگھ سنجے دت جیل فلم دھ رندھر ریلیز انہوں نے

پڑھیں:

کراچی میں رواں سال کے 11 ماہ کے دوران کھلے مین ہولز اور نالوں میں گر کر 23 شہری جاں بحق

کراچی میں رواں سال کے 11 ماہ کے دوران مین ہولز اور نالوں میں گر کر مجموعی طور پر 23 شہری زندگی کی بازی ہار گئے جن میں نوعمر بچے اور بچیاں بھی شامل ہیں۔

ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق رواں سال کے دوران 10 کھلے مین ہولز اور 13 نالوں میں گر کر جاں بحق ہوئے۔

جاری اعداد و شمار کے مطابق رواں سال 2025 کے جنوری میں شاہ فیصل کالونی میں 6 سالہ عباد ، 2 فروری کو کشمیر کالونی 3 نمبر میں 5 سالہ طیب اور 22 فروری کو سرجانی خدا کی بستی میں 3 سالہ اسد اللہ  مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوا۔

اس کے علاوہ 18 مارچ کو نارتھ کراچی میں 55 سالہ نامعلوم، 2 اپریل کو بلدیہ مواچھ گوٹھ میں 3 سالہ عبدالرحمٰن، 7 اپریل کو بنارس میں 45 سالہ نامعلوم، 16 اپریل کو ماڑی پور شیر محمد ولیج 15 سالہ رجب، 18 اپریل کو لیاقت آباد میں 10 سالہ سویرا، 20 مارچ کو سرجانی ٹاؤن میں 30 سالہ الطاف، 31 مارچ کو اورنگی ٹاؤن 5 نمبر 37 سالہ ظفر جاں بحق ہوا۔

اعداد و شمار کے مطابق 17 اگست کو ماڑی پور روڈ پر 38 سالہ الطاف، 19 اگست کو گرومندر کے قریب 48 سالہ عباس ، 8 ستمبر کو لانڈھی مرتضیٰ چورنگی کے قریب 40 سالہ اقبال مسیح، 12 ستمبر کو دھوبی گھاٹ لیاری میں 30 سالہ نامعلوم اور اسی روز ناردرن بائی پاس کے قریب 7 سالہ اسما جاں بحق ہوئی۔

اس کے علاوہ 21 ستمبر کو گارڈن گھاس منڈی کے قریب 3 افراد 22 سالہ ویشال، 19 سالہ شاہد اور 42 سالہ سورج ، 4 اکتوبر کو سپر ہائی وے کوئٹہ ٹاؤن کے قریب 2 افراد نامعلوم افراد، 23 اکتوبر کو نصرت بھٹو کالونی 3 سالہ عائشہ، 15 نومبر کو کورنگی ڈھائی نمبر کے قریب 30 سالہ نامعلوم جبکہ 30 نومبر کو گلشن اقبال نیپا چورنگی کے قریب 3 سالہ ابراہیم مین ہول میں گر کر زندگی کی بازی ہار گیا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان آئیڈل: فیصل آباد کی 14 سالہ فریال نے میلہ لوٹ لیا
  • بھارت: تیز رفتار ی جان لے گئی، 18 سالہ وی لاگر کا سر دھڑ سے جدا
  • سنجے دت نے 5 سالہ قید کے دوران پیش آنے والے تکلیف دہ واقعات سے پردہ اٹھادیا
  • 50 سالہ فرحان علی آغا کی فٹنس دیکھ کر مداح حیران رہ گئے
  • پاکستان اور ریاست مخالف پروپیگنڈا کرنے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا سراغ مل گیا، اہم انکشافات
  • لیزر بیم،اسرائیل کے چونکا دینے والے نظام کا انکشاف
  • 30 ہزار کروڑ کی جنگ، سنجے کپور کی والدہ اور سابقہ اہلیہ کرشمہ کپور متحرک ہوگئیں
  • کراچی میں 11 ماہ کے دوران مین ہولز اور نالوں میں گر کر 23 افراد جاں بحق
  • کراچی میں رواں سال کے 11 ماہ کے دوران کھلے مین ہولز اور نالوں میں گر کر 23 شہری جاں بحق