سعودآباد میں چور یوسی چیئرمین کی گاڑی اینٹوں پرکھڑی کرکے ٹائر لے کر فرار
اشاعت کی تاریخ: 4th, December 2025 GMT
ماڈل کالونی میں نامعلوم چور یوسی چیئرمین اور ان کے پڑوسی کی گاڑی کے ٹائرچوری کرکے فرارہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق سعودآباد ماڈل کالونی میں نامعلوم چور یوسی چیئرمین اور ان کے پڑوسی کی گاڑی اینٹوں پرکھڑی کرکے ٹائر چوری کرکے فرارہوگئے۔
سعود آباد ماڈل کالونی میں لٹیروں نے یونین کمیٹی کےچئیرمین اوران کے پڑوسی کی گاڑی کے ٹائرزبھی لے اڑے،یوسی پانچ کے چئیرمین محمد طلحہ خان نے چوری کی واردات سے متعلق فوٹیج بناکرسوشل میڈیا پروائرل کردی۔
یو سی چئیرمین نے بتایا کہ نامعلوم ملزمان ان کی گاڑی اینٹوں پرکھڑی کرکے چاروں ٹائرلے گئے۔ نامعلوم ملزمان ان کے پڑوسی کی گاڑی کے بھی ٹائر چوری کرکے لے گئے ہیں۔ چند روزپہلے اسی علاقے سے کار بھی چوری ہوئی۔
انھوں نے متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں کہتا ہوں کہ تھانے کی پولیس کیا کر رہی ہے گاڑیوں کے ٹائرچوری کیے جا رہے ہیں اور پولیس سو رہی ہے۔ انھوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے وہ اپنی گاڑیوں کی حفاظت کریں اورایسے افراد پرخصوصی نظر رکھیں جو چہروں پر ماسک یا نقاب لگائے ہوئے ہوتے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
گلستان جوہر،پاک کالونی میں منشیات فروشوں کیخلاف چھاپے، محکمہ ایکسائز آفیسر سمیت 14 ملزمان گرفتار
سی ائی اے پولیس نے کارروائی کے دوران مختلف مقامات سے 28 کروڑ مالیت کی 508 کلو منشیات برآمد کر لی
منشیات سے بھری دو گاڑیاں ضبط، جاوید رشید کے گھر کے ڈرائنگ روم سے 50 کلو چرس اور 10 کلو ائس میتھ برآمد
( رپورٹ: افتخار چوہدری) اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ نے شہر بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف چھاپہ مار کاروائی کے دوران محکمہ ایکسائز افیسر سمیت 14 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 28 کروڑ روپے مالیت کی 508 کلو منشیات برآمد کر لی ۔تفصیلات کے مطابق سی ائی اے پولیس نے گلستان جوہر اور پاک کالونی کے مختلف مقامات پر چھاپوں کے دوران ملزمان کو گرفتار کیا گرفتار ملزمان ایکسائز ٹیم کے ساتھ بطور پرائیویٹ افراد شامل رہے ہیں جن کے کراچی اور بلوچستان کے بڑے منشیات فروشوں کے ساتھ رابطے موجود ہیں اور بلوچستان سے کراچی منشیات کی ترسیل میں سہولت کاری کا کردار ادا کرتے تھے ۔تفتیش کے دوران ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں جن میں محکمہ ایکسائز کے ملازمین شامل ہیں۔گرفتار ملزمان کی شناخت سیف الرحمان۔ جاوید رشید ۔عبدالرشید۔ عرفان۔ محمد فراز۔ نعمان۔ طلحہ۔ بلال۔ ثاقب۔ نجیب۔ شیر زمان۔ محمد ثاقب۔ عبدالرؤف اور شاہجہاں کے ناموں سے ہوئی ہے ۔تفتیش کے دوران ملزم سیف الرحمان کی نشاندہی پر جاوید رشید کو اس کے گھر سے گرفتار کیا گیا جس کے ڈرائنگ روم سے 50 کلو چرس اور 10 کلو ائس میتھ برآمد کی گئی۔ملزم جاوید رشید محکمہ ایکسائز میں اے ای ٹی او کے عہدے پر تعینات تھا۔ملزمان کی تحویل سے منشیات سے بھری دو گاڑیاں بھی قبضے میں لی گئی ہیں جنہیں منشیات کی ترسیل کے لیے استعمال کیا جارہا تھا ۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔