سعودی عرب، مویشی چوری کرنے کے الزام میں 13 پاکستانی گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 1st, December 2025 GMT
طائف (ویب ڈیسک) ملزمان جن کا تعلق پاکستان سے ہے، سعودی عرب میں بھیڑوں کی چوری میں ملوث ہیں۔سعودی پولیس نے طائف کے علاقے سے 13 پاکستانیوں کو حراست میں کر عدالت میں پیش کردیا۔سعودی میڈیا کے مطابق طائف شہر کے مضافاتی علاقوں میں بھیڑوں کی چوری کے واقعات میں اضافے سے پریشان علاقہ مکینوں نے تھانے میں شکایتیں درج کرائی تھیں۔
جس پر سعودی پولیس نے چوروں کی گرفتاری کے لیے ایک اسپیشل ٹیم تشکیل دی جس نے مخبری، ریکی اور تحقیقات کا جال بچھایا۔مختلف سیکیورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشن کے نتیجے میں بالآخر پولیس ملزمان تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئی۔سعودی پولیس نے بتایا کہ ٹھوس شواہد کی روشنی میں جن 13 ملزمان کو حراست میں لیا گیا ہے ان سب کا تعلق پاکستان سے ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے پاسپورٹ ضبط کرلیے ہیں اور عدالتی کارروائی کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔خیال رہے کہ سعودی عرب میں چوری کو سنگین جرم تصور کیا جاتا ہے اور سخت سزا رائج ہے جس میں ہاتھ کاٹنا بھی شامل ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
نوشہرہ: گھریلو جھگڑے پر والد کا قتل، 2 سفاک بیٹے گرفتار
فائل فوٹوخیبر پختونخوا ( کے پی ) کے ضلع نوشہرہ میں اپنے والد کو قتل کروانے والے 2 سفاک بیٹے دھر لیے گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بیٹوں نے والد کو گھریلو جھگڑے پر کرائے کے قاتل سے موت کے گھاٹ اتروا دیا تھا۔
پولیس نے اجرتی قاتل سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، گرفتار ملزمان میں مقتول کے 2 بیٹے بھی شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق قتل سے متعلق مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔