قاسم آباد میںبیوی کو قتل کرنے والے ملزم شوہر کے خلاف مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) حیدر آباد کے علاقے قاسم آباد میں نسیم نگر پولیس نے 2 روز قبل مبینہ طور پر لٹکی ہوئی خاتون کی لاش ملنے کے معاملے میں شوہر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ تین روز قبل قاسم آباد فیز تھری نقاش ولاز سے دو بچوں کی ماں کائنات زوجہ عارف لنجار کی پھندا لگی نعش ملی تھی جسے پولیس نے تحویل میں لیا ،شوہر کی جانب سے خود کشی ظاہر کی گئی تھی جبکہ خاتون کے ورثاء نے بیٹی کے قتل کا شبہ ظاہر کیا تھا جس پر پولیس نے زمیندار عارف لنجار ولد علی مراد لنجار کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی تھی ۔ میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد پولیس نے متوفی خاتون کے والد رمضان شیخ کی شکایت پر آئی پی سی کی دفعہ 302 کے تحت قتل کا مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ شکایت کنندہ نے بتایا کہ ملزم نے گھریلو جھگڑے کی وجہ سے اس کی بیٹی کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ اسی نسیم نگر پولیس نے قتل کے ایک اور کیس میں مفرور ملزم مولا بخش عرف لال بخش کو بھی گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پولیس نے
پڑھیں:
کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
کراچی:شہر قائد میں فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ ، شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے راشد منہاس روڈ سہراب گوٹھ پل کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔
زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان ایس یس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل عمران خان کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت شعیب ولد احسان کے نام سے کی گئی جبکہ دوسرے گرفتار ملزم نے اپنا نام رضی الدین ولد سمیع الدین بتایا۔
گرفتار ملزمان سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔
ملزمان سے ملنے والی موٹرسائیکل 21 جولائی 2026 کو شاہراہ پاکستان سے شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی تھی ۔