ملک میں صحت اور تعلیم کے شعبے کی سروسز مزید مہنگی
اشاعت کی تاریخ: 4th, December 2025 GMT
ایک ماہ میں ملک میں صحت اور تعلیم کے شعبے کی سروسز مزید مہنگی ہو گئیں۔وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق شہروں میں صحت کا شعبہ 6.99 فی صد جب کہ دیہات میں 9.65 فی صد مہنگا ہو گیا ہے، میڈیسن کا شعبہ 6.94 فی صد مہنگا ہوا۔ادارہ شماریات کی طرف سے جاری اعداد و شمار میں کہا گیا ہے کہ تھراپک اپلائنسز اور ساز و سامان 2.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: فی صد مہنگا ہوا میں ایک ماہ میں دیہات میں کا شعبہ
پڑھیں:
کوئٹہ، انٹرنیٹ سروسز ایک بار پھر معطل، عوام شدید پریشان
محکمہ داخلہ بلوچستان 14 روز کے وقفے کے بعد دوبارہ انٹرنیٹ سروسز کو بند کر دیا۔ حکومت کا موقف ہے کہ سکیورٹی حالات ٹھیک نہیں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان نے دارالحکومت کوئٹہ میں انٹرنیٹ سروسز کو ایک بار پھر بند کر دیا۔ شہر میں انٹرنیٹ کو 14 روز پہلے ہی بحال کر دیا گیا تھا۔ حکومت کا موقف ہے کہ شہر کے حالات ٹھیک نہیں ہیں۔ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر انٹرنیٹ بند کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔ محکمہ داخلہ بلوچستان کے ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر میں بڑھتے ہوئے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری جانب شہری، طلبہ، صحافی اور کاروباری حضرات اپنے روزمرہ کے کام میں شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت اپنے آپ کو عوام کے سامنے جوابدہ نہیں سمجھتی ہے۔ جس کے باعث حکمرانوں کو عوامی مشکلات کا کوئی اندازہ نہیں ہے۔ آن لائن بینکنگ، تعلیمی سرگرمیاں اور صحافتی رپورٹنگ متاثر ہوئی ہے، جبکہ کاروباری شعبے کو آن لائن ٹرانزیکشنز میں رکاؤٹ کا سامنا ہے۔ واضح رہے کہ کہ حکومت بلوچستان متعدد بار کوئٹہ میں انٹرنیٹ بلاجواز بند کر چکی ہے۔