ایل پی جی 7.39 روپے کلو مہنگی، گھریلو سلنڈر کی قیمت 87.21 روپے بڑھ گئی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ایل پی جی 7 روپے 39 پیسے کلو مہنگی کر دی گئی۔ ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری ہوگا۔ ایل پی جی کا 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 87 روپے 21 پیسے مہنگا ہوگیا۔ فی کلو ایل پی جی کی نئی قیمت 208 روپے 99 پیسے مقرر کی گئی۔ ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2466 روپے 10 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ایل پی جی
پڑھیں:
پیٹرول سستا ہونے کے بعد عوام کے لیے ایک اور خوش خبری
اسلام آباد:گزشتہ شب پیٹرول سستا ہونے کے بعد عام کے لیے ایک اور اچھی خبر ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت نے گزشتہ شب آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا، جس میں پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کے نرخ کم کیے گئے تھے۔
پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کمی کے بعد آج حکومت نے لائٹ ڈیزل آئل اور مٹی کے تیل کی قیمت بھی کم کردی ۔ نوٹی فکیشن کے مطابق لائٹ ڈیزل 7 روپے 3 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا ہے۔ اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے 48 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔
قیمتوں کے حوالے سے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے قیمتوں میں کمی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
قیمتوں میں کمی کے بعد لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 163 روپے 77 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جب کہ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 192 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔