آئل ریفائنریز کے ذمہ واجبات کی جلد ادائیگی کو یقینی بنایا جائے ‘آصف جان
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف جان صدیقی سے ملکی معروف آئل ریفائنریز کے اعلیٰ سطحی وفد نے کے ڈی اے کے مرکزی دفتر سوک سینٹر میں ملاقات کی۔ وفد میں ندیم میمن پاکستان ریفائنری، ریحان شفیق نیشنل ریفائنری لمیٹڈ، فہیم صدیقی نیشنل ریفائنری لمیٹڈ، شاہ نواز خان جمالی منیجر لیگل این۔آر۔ایل اور رضوان صدیقی لینڈ پارکوشامل تھے۔ ملاقات کے دوران ڈی جی کے ڈی اے آصف جان صدیقی نے کہا کہ اس نشست کا مقصد سرکاری اداروں کے باہمی تعاون کو جدید تقاضوں کے مطابق مزید مضبوط بنانا ہے تاکہ ملکی ترقی اور آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کے لیے مشترکہ کاوشوں کو فروغ دیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ آپ اور ہم دونوں سرکاری ادارے ہیں، ہمارا اصل ہدف باہمی تعاون کو مستحکم بنانا اور بہترین نتائج یقینی بنانا ہے۔ ڈی جی کے ڈی اے نے وفد پر زور دیا کہ آئل ریفائنریز کے ذمہ واجبات کی جلد ادائیگی کو یقینی بنایا جائے تاکہ ادارہ ترقیات کراچی مالی طور پر مزید مستحکم ہو سکے اور اپنی ذمہ داریوں خصوصاً ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی ادائیگیوں کو بروقت انجام دے سکے۔ اس سلسلے میں ڈی جی کے ڈی اے نے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کے احکامات جاری کیے جو واجبات و ادائیگیوں سے متعلق اور آئل ریفائنریز کی پیش کردہ تجاویز کا جائزہ لے کر آئندہ اجلاس میں رپورٹ پیش کرے گی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ا ئل ریفائنریز کے ڈی اے
پڑھیں:
افغان طالبان کا پاکستان پر ’فضائی کارروائیوں‘ کا الزام، 10 اموات ہوئیں، افغان حکومت
طالبان حکومت کے ترجمان نے منگل کو دعوٰی کیا ہے کہ افغانستان کے مختلف علاقوں میں پاکستان کی فضائی کارروائیوں میں کم از کم 10 افراد مارے گئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک سوشل پوسٹ میں کہا: پاکستانی فوج نے ایک مقامی شہری کے مکان کو بمباری سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں خوست صوبے میں نو بچے (پانچ لڑکے اور چار لڑکیاں) اور ایک خاتون مارے گئے۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ کنڑ اور پکتیکا کی سرحدی علاقوں کو بھی پاکستانی فوج نے فضائی کارروائیوں سے ہدف بنایا جہاں چار مزید شہری زخمی ہوئے۔
پاکستان نے تاحال افغان حکومت کے ترجمان کے اس الزام پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کی یہ مبینہ کارروائی پیر کو پشاور میں ایف سی ہیڈ کواٹرز پر ہونے والے خودکش حملے کے بعد سامنے آئی۔