معمولی ٹریفک خلاف ورزیوں پر بھی ایف آئی آر کا اندراج روکنے کے لیے وزیر اعلی پنجاب کو خط
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
ایڈوکیٹ محمد مدثر چوہدری نے معمولی ٹریفک خلاف ورزیوں پر ایف آئی آر کا اندراج روکنے کے لیے وزیر اعلی مریم نواز کو خط بھیج دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایڈوکیٹ محمد مدثر چوہدری نے وزیر اعلی پنجاب ، آئی جی پنجاب اور سی ٹی او لاہور کو خط بھیجا۔
خط میں کہا گیا کہ بغیر ہیلمٹ، لائسنس پر ایف آئی آر درج کرنا غیر مناسب کاروائی ہے۔ کم عمر طلبہ کا مستقبل ایف آئی آر سے تباہ ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا بھرمیں ٹریفک خلاف ورزیوں پر جرمانے و آگاہی ہوتی ہے۔ پاکستان میں کریمنل کیسز بنائے جا رہے ہیں جو بینادی حقوق کے خلاف ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی اور پولیس مقدمات کے اندراج کی پالیسی پر نظرِ ثانی کریں۔ نوجوانوں کو ٹریفک قوانین کا پابند بنانے کے لیے آگاہی پروگرام اور کونسلنگ شروع کی جائے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایف آئی آر وزیر اعلی
پڑھیں:
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالے رعایت کے مستحق نہیں، انہیں شخصی ضمانت پر رہا نہ کیا جائے: آئی جی پنجاب
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، انہیں گرفتار کر کے حوالات میں بند کیا جائے۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے ملزمان کو حوالات میں رکھاجائے اور کسی کو بھی شخصی ضمانت پررہا نہ کیا جائے، حوالات میں بند افراد عدالت سے ضمانت کے بعد ہی رہا ہوں گے۔ٹریفک ریکارڈ کے مطابق ٹریفک قوانین توڑنے والے 1390 افراد گرفتار ہیں۔خیال رہے کہ دو روز قبل وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی پنجاب میں ٹریفک پولیس والوں کوایک ماہ کا وقت دیتے ہوئے کہا تھا اگر ٹریفک سسٹم میں بہتری نہ آئی تو پھر ٹریفک پولیس کا متبادل محکمہ لانا پڑے گا۔