بے روزگاری کے خاتمے کیلئے اہم فیصلہ، ملازمین کی سُنی گئی
اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT
ویب ڈیسک : سندھ حکومت کی جانب سے بے روزگاری کے خاتمے کیلئے اہم فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے تحت اب سندھ کے سرکاری محکموں میں ملازمتیں ملیں گی۔
سندھ حکومت نے ملازمتوں سےمتعلق منظوری دے دی ہے، سندھ کابینہ کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیاگیاہے۔ جس کے مطابق 10برس بعدسرکاری ملازمتوں کےدروازےکھلیں گےآخری مرتبہ قائم علی شاہ کےدور2008سے2011میں بھرتیاں ہوئی تھیں۔
واضح رہے کہ سندھ میں 2011 کے بعد سرکاری ملازمتوں پر پابندی عائد کردی گئی تھی،ایک سے چار گریڈ تک کے ملازمین کی بھرتیاں تمام محکموں و اداروں میں کی جائیں گی۔
لاہور میں گل داؤدی نمائش کا آغاز
علاوہ ازیں محکمہ سکول تعلیم ،کالج تعلیم، صحت، آبپاشی میں خالی اسامیوں پر بھرتیاں کی جائیں گی،زراعت ،قیمت ورسد، آبپاشی، ٹرانسپورٹ، محنت و افرادی قوت میں نئی بھرتیاں بھی ہوں گی۔اس کے علاوہ انفارمیشن ،سائنس و ٹیکنالوجی، بہبود آبادی، جامعات و بورڈ سمیت محکمہ اقلیتی امور ،کھیل و نوجوانان امور، مویشی و ماہیگیری میں بھی نئی بھرتیاں کی جائیں گی۔
تمام محکمے براہ راست نئی بھرتیاں کریں گے ،کمشنراورڈی سیز کوبھرتیوں کااختیارہوگا ۔
نئے ٹریفک قوانین، لائسنس بنوانے والوں کیلئے ایک اور اہم خبر
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف)کی شرائط کے تحت ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان زونز کو اپنی 100 فیصد پیداوار برآمد کرنا ہوگی۔
وفاقی وزارت خزانہ حکام کے مطابق آئی ایم ایف کی شرط کے تحت ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت ختم کر دی جائے گی اور ان زونز کو اپنی 100 فیصد پیداوار برآمد کرنا ہوگی۔
حکام کا کہنا تھا کہ اس وقت ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کو اپنی 20 فیصد پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت حاصل ہے تاہم آئی ایم ایف نے اس رعایت کو برقرار رکھنے کی حکومتی درخواست مسترد کر دی ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے مزید ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کے قیام کی اجازت کی بھی درخواست کی تھی تاہم آئی ایم ایف نے اسے بھی قبول نہیں کیا۔
حکام نے بتایا کہ حکومت آئندہ اقتصادی جائزے کے دوران دوبارہ درخواست کرے گی کہ مقامی مارکیٹ میں 20 فیصد پیداوار فروخت کرنے پر پابندی عائد نہ کی جائے۔
وزارت خزانہ کے مطابق مقامی مارکیٹ میں پیداوار فروخت کرنے کی چھوٹ ختم کرنے کی تجویز فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کو بھی بھجوائی جا رہی ہے۔