’ملک کا دفاع مزید مضبوط ہوگا‘، وزیراعظم کی فیلڈ مارشل کو چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی پر مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 4th, December 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم کے مطابق یہ تعیناتی جدید اور بدلتی ہوئی جنگی ضروریات کے عین مطابق ہے، جس سے ملک کا دفاع مزید مضبوط ہوگا۔
مزید پڑھیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات، صدر مملکت نے منظوری دیدی
وزیراعظم نے کہاکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کی بہادر افواج نے دشمن کو عبرتناک شکست دی، جبکہ معرکہ حق میں کامیابی نے پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو مدتِ ملازمت میں 2 سالہ توسیع پر بھی مبارکباد دی۔
انہوں نے کہا کہ ظہیر احمد بابر سدھو کی قیادت میں پاک فضائیہ نے دشمن کے جنگی طیارے مار گرائے اور معرکۂ حق میں اپنی برتری ثابت کی۔
وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کے دفاع، ترقی اور خوشحالی کے لیے تمام قومی ادارے ایک ساتھ آگے بڑھیں گے اور مشترکہ کوششوں سے ملک کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنایا جائے گا۔
مزید پڑھیں: چیزیں بہتری کی طرف گامزن، پاکستان یہاں سے اب اونچی اڑان کی طرف جائےگا، فیلڈ مارشل سیّد عاصم منیر
واضح رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز کے طور پر تقرری کی منظوری دے دی ہے، جبکہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدتِ ملازمت میں 2 سال کی توسیع بھی منظور کر لی گئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل مبارکباد وزیراعظم پاکستان وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل وزیراعظم پاکستان وی نیوز ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل چیف آف
پڑھیں:
وزیر اعظم نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی کی سمری ایوان صدر بھجوا دی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم شہباز شریف نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی کی سمری ایوان صدر بھجوا دی ہے۔
مزید :