تربت گرلز کالج میں ایک روزہ اسپورٹس فیسٹیول کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
تربت کے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج میں فلاحی ادارے ’ہیلپنگ ہینڈ‘ کے تعاون سے ایک روزہ اسپورٹس فیسٹیول منعقد ہوا، جس میں کالج کی طالبات، اساتذہ اور معروف اسپورٹس شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔
فیسٹیول میں فٹبال، کرکٹ، رسہ کشی، میوزیکل چیئر اور دیگر کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے گئے، جہاں طالبات نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور گراؤنڈ میں جوش و ولولے کا ماحول پیدا کیا۔
اساتذہ نے اس روزہ اسپورٹس ایونٹ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے مواقع طالبات کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں مددگار ہیں۔ طالبات نے بھی کہا کہ ہر اسکول اور کالج میں اس قسم کے ایونٹس کرانے چاہئیں تاکہ ان کی صلاحیتیں سامنے آئیں۔
مہمان خصوصی اور اسپورٹس شخصیات نے کہا کہ کھیل نوجوانوں میں ٹیم ورک، خود اعتمادی اور مثبت رویے کو فروغ دیتے ہیں، اور خواتین میں اسپورٹس کی ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔
تقریب کے اختتام پر ’ہیلپنگ ہینڈ‘ نے بہترین کارکردگی دکھانے والی طالبات کو ٹرافیز اور اعزازی شیلڈز سے نوازا۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
شہید آیت اللہ خامنہ ای کی تدفین کی تیاریاں، 3 روزہ تقریبات کا اعلان
ایرانی میڈیا میں شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی تدفین سے متعلق دعؤوں کے حوالے سے نئی تفصیلات سامنے آئی ہیں، جبکہ ایرانی حکام کی جانب سے مبینہ طور پر تدفین کے انتظامات کے حوالے سے تیاریوں کا ذکر کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایرانی خبررساں ایجنسی کے مطابق تہران کے نائب میئر برائے سماجی و ثقافتی امور محمد امین توکلی زادہ نے کہا ہے کہ تدفین سے قبل 3 روزہ عوامی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا، جن کے دوران عوام کو عظیم شہید راہنما کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا موقع دیا جائے گا۔ محمد امین توکلی زادہ کے مطابق عوامی تقریبات کے اختتام پر نمازِ جنازہ ادا کی جائے گی، جس کے بعد جلوس کا آغاز ہوگا، تہران میں یہ جلوس کم از کم 24 گھنٹے تک جاری رہ سکتا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بعد ازاں تقریبات ایران کے اہم مذہبی مراکز قم اور مشہد میں بھی جاری رہیں گی، شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی خواہشات کے مطابق تدفین مشہد میں روضۂ امام رضاؑ کے قریب کیے جانے کا امکان ہے۔
ایرانی حکام کے مطابق یہ تقریب ملک کی جدید تاریخ کے بڑے عوامی اجتماعات میں شمار ہو سکتی ہے، تہران میں انتظامات اس انداز سے کیے جا رہے ہیں کہ ایک کروڑ 50 لاکھ سے 2 کروڑ افراد تک ان تقریبات میں شرکت کر سکیں۔ ان کے مطابق انتظامات کی مجموعی نگرانی پاسدارانِ انقلاب کریں گے جبکہ بلدیاتی حکام اور دیگر ریاستی ادارے لاجسٹک اور عوامی سہولیات کی فراہمی میں معاونت کریں گے۔ تاہم ان دعؤوں اور تفصیلات کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔