فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT
وزارت دفاع نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز کے طور پر تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری کی منظوری کے بعد یہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعیناتی آئین پاکستان کی شق 243 اور آرمی ایکٹ کی شق 8 اے کے تحت 5 سال کے لیے کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات، صدر مملکت نے منظوری دیدی
اسی دوران، وزارت دفاع نے سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت میں 2 سال کی توسیع کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا ہے۔ یہ توسیع 19 مارچ 2026 سے مؤثر ہوگی اور آئین پاکستان کی شق 243 اور ایئر فورس ایکٹ کی شق 10 بی کے تحت کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: ’ملک کا دفاع مزید مضبوط ہوگا‘، وزیراعظم کی فیلڈ مارشل کو چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی پر مبارکباد
گذشتہ روز صدر مملکت نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی منظوری دی تھی۔ اسی سمری کے ساتھ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت میں توسیع کی منظوری بھی دی گئی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
تعیناتی کا نوٹیفکیشن چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: تعیناتی کا نوٹیفکیشن چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر چیف آف ڈیفنس فورسز کا نوٹیفکیشن عاصم منیر کی
پڑھیں:
مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار
سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں انٹیلیجنس بیسڈ مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے۔
سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران متعدد دہشتگرد گرفتار کیے گئے، گرفتار دہشتگردوں میں سہولتکار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں، کارروائی میں دہشتگردوں کےمتعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔
علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے، دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز تیز کر دیے گئے، دہشت گردی کے خاتمے اور علاقے میں امن و امان کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔