ہالی ووڈ میں بڑی ہلچل، نیٹ فلکس وارنر بروس ڈسکوری کے حصول کے قریب پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT
نیٹ فلکس نے وارنر بروس ڈسکوری کے اسٹوڈیوز اور اسٹریمنگ اثاثوں کے لیے اب تک کی سب سے بڑی پیشکش کردی ہے، جو تقریباً 28 ڈالر فی شیئر کی قیمت پر کی گئی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ پیشکش گزشتہ جمعرات کو جمع کرائی گئی۔ اسی دن پیرا ماؤنٹ نے بھی ایک نئی پیشکش کی، جس کی قیمت تقریباً 27 ڈالر فی شیئر تھی۔
تاہم ان دونوں پیشکشوں کا براہ راست موازنہ نہیں کیا جاسکتا، کیونکہ پیرا ماؤنٹ پورے وارنر بروس ڈسکوری کو خریدنے کی کوشش کر رہا ہے، جس میں سی این این اور دیگر کیبل چینلز بھی شامل ہیں جبکہ نیٹ فلکس اور دیگر بڈرز صرف اسٹوڈیوز اور اسٹریمنگ اثاثوں میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
Netflix has won the bidding war to purchase Warner Bros.
They are now entering exclusive deal talks, with Netflix offering $30 a share and a $5 billion break-up fee.
The sale is not yet finalized, as the U.S. Department of Justice could also interfere due to… pic.twitter.com/3mIQ3XzmK8 — DiscussingFilm (@DiscussingFilm) December 5, 2025
میڈیا کی یہ بڑی خریداری کی جنگ حالیہ دنوں میں تیز ہو گئی ہے، جس نے ہالی وڈ کی توجہ حاصل کی ہے اور اس کی گونج وائٹ ہاؤس تک جاپہنچی ہے۔
ایچ بی او اور ڈی سی کامکس جیسے برانڈز کا مستقبل اس جنگ سے وابستہ ہے۔
دونوں کمپنیوں کے نمائندوں نے اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے، تاہم معلومات کے مطابق نیٹ فلکس اس وقت سب سے مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آیا ہے۔
پیرا ماؤنٹ نے اس پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وارنر بروس ڈسکوری کے عمل کو نیٹ فلکس کے حق میں جانبدار قرار دیا ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: وارنر بروس ڈسکوری نیٹ فلکس
پڑھیں:
چین نے نیا سستا ترین ہائپرسونک میزائل متعارف کر کے دفاعی مارکیٹ میں ہلچل مچا دی
چین کی ایرو اسپیس کمپنی لِنگ کانگ تیان شِنگ نے نیا ہائپرسونک گلائیڈ میزائل YKJ-1000 متعارف کر کے دفاعی مارکیٹ میں ہلچل مچا دی ہے۔
1300 کلومیٹر رینج اور آواز سے سات گنا زیادہ رفتار رکھنے والے اس میزائل کو ’’سیمنٹ کوٹِڈ میزائل‘‘ بھی کہا جا رہا ہے کیونکہ اس کی بیرونی تہہ میں حرارت برداشت کرنے والا فوم کنکریٹ جیسا عام تعمیراتی مواد استعمال کیا گیا ہے۔
چینی میڈیا رپورٹس کے مطابق کامیاب جنگی آزمائشوں کے بعد یہ میزائل بڑے پیمانے پر تیار کیا جا رہا ہے، اور اس کی فی یونٹ ممکنہ قیمت صرف 99 ہزار ڈالر بتائی جا رہی ہے۔
یہ قیمت امریکی دفاعی نظاموں کے مقابلے میں حیران کن طور پر کم ہے، جہاں ایک SM-6 نیول انٹرسیپٹر کی قیمت تقریباً 41 لاکھ ڈالر اور THAAD انٹرسیپٹر کی قیمت ایک کروڑ 20 لاکھ سے ڈیڑھ کروڑ ڈالر کے درمیان ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ حملہ آور کم لاگت میزائل اور انتہائی مہنگے دفاعی نظاموں کے درمیان یہ نمایاں فرق مستقبل کی جنگی حکمت عملی میں بڑا کردار ادا کر سکتا ہے۔
عسکری ماہر وی ڈونگ شو کے مطابق اگر YKJ-1000 عالمی مارکیٹ میں آیا تو اس کی بڑی مانگ پیدا ہوسکتی ہے کیونکہ بہت سے ممالک اب تک اپنے ہائپرسونک میزائل بنانے میں ناکام رہے ہیں۔
تاہم کئی مبصرین نے میزائل کی انتہائی کم قیمت پر شکوک کا اظہار کیا ہے، خصوصاً یہ کہ ایندھن اور راکٹ انجن جیسے مہنگے حصے اس کم لاگت میں کیسے ممکن ہیں۔ کمپنی نے کہا ہے کہ وہ جلد تمام سوالات پر وضاحت جاری کرے گی۔