ہونڈا سٹی کی خریداروں کے لیے محدود مدت کی نئی پیشکش کیا ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 4th, December 2025 GMT
ہونڈا نے City 1.2 CVT صارفین کے لیے محدود مدت کی خصوصی پیشکش کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت خریدار پریمیئم بلیک فیبرک اندرونی حصہ بغیر کسی اضافی قیمت کے اپ گریڈ کروا سکتے ہیں۔
یہ پیشکش پہلے سے بک شدہ گاڑیوں کے ساتھ ساتھ دسمبر 2025 میں کی جانے والی نئی بکنگز پر بھی لاگو ہوگی۔ ہونڈا اس ڈیل کو اپنے 3S ڈیلرشپ نیٹ ورک کے ذریعے فروغ دے رہی ہے اور صارفین کو ترغیب دی جا رہی ہے کہ وہ شوز روم کا دورہ کرکے اس مفت اپ گریڈ کا فائدہ حاصل کریں۔
مزید پڑھیں: چینی کمپنیوں نے کیسے پاکستان میں ہونڈا، سوزوکی اور کرولا کی اجارہ داری ختم کی؟
یہ پروموشن ہونڈا کی کوشش کو ظاہر کرتی ہے کہ وہ اپنی انٹری لیول سٹی ماڈل میں مزید قدر اور سہولیات شامل کر رہی ہے، جو پاکستان میں کمپنی کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی گاڑیوں میں سے ایک ہے۔ پریمیئم بلیک انٹیریئر میں اپ گریڈ شدہ سیٹ فیبرک اور کیبن فائنش شامل ہیں، جو اس مختصر مدت کے لیے مفت دستیاب ہیں۔
اس سے قبل، ستمبر میں ہونڈا اٹلس کارز پاکستان نے سٹی لائن اپ میں City Aspire S متعارف کرائی تھی، جس میں کئی بیرونی تبدیلیاں شامل ہیں، جیسے اپ ڈیٹڈ ہونڈا ایمبلم، بلیک ٹرنک سپوائلر کے ساتھ LED ہائی ماؤنٹ اسٹاپ لیمپ اور بلیک شارک فِن اینٹینا۔
مزید پڑھیں: صرف 14 ہزار روپے میں ہونڈا آئیکون ای خریدنے کا سنہری موقع، مگر کیسے؟
ہونڈا نے اپنی رنگین اقسام کو بھی بڑھایا ہے اور 2 نئے رنگ Canyon River Blue اور Ignite Red شامل کیے ہیں، تاکہ صارفین کے لیے مزید کسٹمائزیشن کے انتخاب دستیاب ہوں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
لیول سٹی ماڈل ہونڈا اٹلس کارز پاکستان ہونڈا سٹی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ہونڈا اٹلس کارز پاکستان ہونڈا سٹی ہونڈا ا کے لیے
پڑھیں:
پاکستان اور یو اے ای کے تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں، صدر زرداری
۔۔فائل فوٹوصدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور یو اے ای کے تاریخی برادرانہ تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں، پاکستان کو فخر ہے کہ وہ 1971 میں یو اے ای کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک تھا۔
متحدہ عرب امارات کے قومی دن پر اپنے پیغام میں صدر زرداری نے کہا کہ پاک امارات تعلقات مشترکہ مذہب، اعتماد اور نسل در نسل رشتوں پر قائم ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اماراتی قیادت کے ساتھ ہمارے دیرینہ اور گرم جوش تعلقات مثالی ہیں، تجارت، سرمایہ کاری اور دفاع میں تعاون مزید بڑھنے کا یقین ہے۔
تقریب سے خطاب میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ جی ٹو فریم ورک کے تحت دونوں ممالک کے درمیان معاہدہ ایک اچھے سفر کا آغاز ہے، منصوبے سے دونوں ملکوں کو فائدہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ امارات میں پاکستانی کمیونٹی دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط پل کا کردار ادا کررہی ہے، پاکستان یو اے ای کے امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے دعاگو ہے۔
صدر مملکت نے مزید کہا کہ چار نسلوں سے ہمارے خاندان کا یو اے ای سے خصوصی تعلق ہے، بیگم نصرت بھٹو نے آخری ایام یو اے ای میں گزارے، شہید بینظیر بھٹو نے مشکل برسوں میں جلاوطنی گزاری، میری بیٹی آج یو اے ای کو اپنا گھر بنا چکی ہے۔
صدر آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ پاکستان یو اے ای کے ساتھ شراکت داری مزید گہری کرنے کا خواہاں ہے۔