فوٹو: اسکرین گریب

پاکستان ایئرفورس (پی اے ایف) اکیڈمی اصغر خان میں گریجویشن پریڈ کی تقریب منعقد ہوئی جس میں پاکستان ایئرفورس کے فائٹرز نے فلائی پاسٹ کا شاندار مظاہرہ کیا۔

سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر پریڈ کے مہمان خصوصی تھے، اس موقع پر کیڈٹس کی جانب سے پریڈ میں اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا گیا۔

بنیان مرصوص میں پاک فضائیہ نے دشمن کے دانت کھٹے کیے، دنیا نے ہماری صلاحیت و تیاری دیکھ لی، ایئر چیف

انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں کامیابی پاکستان فضائیہ کی بہترین کارکردگی کا مظہر ہے۔10 مئی کو دشمن کے ڈیفنس سسٹم کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

پی اے ایف اکیڈمی رسالپور سے پاس آؤٹ ہونے والوں میں 151 جی ڈی پی، 97 انجینئرنگ اور 108ویں ایئر ڈیفنس کورسز کے کیڈٹس شامل ہیں۔

پاس آؤٹ ہونے والوں میں 10ویں نیویگیشن الفا، 28 ویں ایڈمن اینڈ اسپیشل ڈیوٹیز اور 11 لاجسٹکس کورسز کے کیڈٹس شامل ہیں۔

پاس آؤٹ ہونے والوں میں 134 ویں کومبیٹ سپورٹ، 98 ای سی رائل سعودی ایئر فورس کے کیڈٹس بھی شامل ہیں۔

پریڈ میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کیڈٹس کو اعزازات بھی عطا کیے گئے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

بھارتی وزیر دفاع کے پاکستان مخالف بیان پر کینیڈا میں سکھوں کا مظاہرہ

اوٹاوا (نیوزڈیسک) پاکستان کے خلاف بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ کے بیان پر سکھوں نے کینیڈا میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے مظاہرہ کیا۔

ہاتھوں میں پاکستان اور خالصتان کے جھنڈے اٹھائے مظاہرین نے مودی حکومت کیخلاف اور خالصتان کے حق میں نعرے لگائے۔

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سکھ رہنماؤں نے کہا کہ پاکستان کے صوبہ سندھ سے متعلق بیان دینے کے بجائے راج ناتھ بھارت کی فکر کریں جو بہت جلد کئی ٹکڑوں میں بکھرنے والا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی پنجاب بہت جلد بھارت سے الگ ہوکر خالصتان کی ریاست بنے گا جہاں تمام قومیتوں کو برابر کے حقوق حاصل ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • ملکی سالمیت سب سے مقدم، معرکہ حق میں فیلڈ مارشل نے قائدانہ کردار ادا کیا، ایئر چیف
  • دشمن نے دوبارہ حملہ کیا تو پاک فضائیہ کو پہلے سے زیادہ مضبوط پائے گا، ایئرچیف
  • بنیان مرصوص میں پاک فضائیہ نے دشمن کے دانت کھٹے کیے، دنیا نے ہماری صلاحیت و تیاری دیکھ لی، ایئر چیف
  • معرکہ حق میں کامیابی بہترین کارکردگی کا مظہر، دشمن پہلے سے زیادہ تیار پائے گا: ایئر چیف
  • پاک فضائیہ کی رسالپوراصغر خان اکیڈمی میں کیڈٹس کی پروقار گریجویشن پریڈ
  • بنگلہ دیش ملٹری اکیڈمی میں صدر کی کمانڈنگ پریڈ، 204 کیڈٹس نے کمیشن حاصل کیا
  • بھارتی وزیر دفاع کے پاکستان مخالف بیان پر کینیڈا میں سکھوں کا مظاہرہ
  • 20 ممالک کے 104 اسکائی ڈائیورز کا فضا میں ریکارڈ ساز اسٹار فارمیشن کا مظاہرہ
  • مہارت اور وقار کی عالمی پہچان