منگیتر کے کہنے پر شہری کو قتل کرنے والے ملزم کی سزائے موت کالعدم
اشاعت کی تاریخ: 4th, December 2025 GMT
لاہور:
لاہور ہائیکورٹ نے منگیتر کے کہنے پر شہری کو قتل کرنے والے ملزم کی سزائے موت کالعدم قرار دے دی۔
جسٹس شہرام سرور کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے اپیل پر سماعت کی۔ عدالت نے ملزم نادر کی اپیل کو منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
جسٹس شہرام سرور نے کہا کہ نامعلوم کے خلاف مقدمہ درج ہوا پھر بعد میں نامزد کیسے کیا۔
مدعی وکیل نے بتایا کہ ملزم نادر سے پسٹل اور موٹر سائیکل ریکور ہوئی، ملزم کی سی ڈی آر ملزم کو واقع سے جوڑتی ہے۔ استدعا کی کہ عدالت ملزم کی اپیل خارج کرنے کا حکم دے۔
ملزم نادر کے خلاف تھانہ تھے شیخم قصور میں مقدمہ درج ہے۔ ملزم نادر کو ٹرائل کورٹ نے سزائے موت کی سزا سنائی تھی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ملزم کی
پڑھیں:
لاہور، فیکٹری مالک کا ہنی ٹریپ اسکینڈل، 3 خواتین سمیت 5 ملزمان گرفتار
لاہور(نیوزڈیسک) فیکٹری کے مالک کو ہنی ٹریپ کر کے رقم بٹورنے والی تین خواتین سمیت پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ۔ملزمہ نے شہری کو قرض کی رقم واپس کرنے کے بہانے گھر بلایا اور نشہ آور چائے پلا کر نازیبا ویڈیوز بنائی
تفصیلات کے مطابق ملزمہ نےشہری کو قرض کی رقم واپس کرنے کے بہانے گھر بلایا اور نشہ آور چائے پلا کر ٹریپ کیا، ملزمہ شہری کی فیکٹری میں بطور ورکر کام کرتی تھی، ملزمان نے شہری کے نیم بے ہوش ہونے پر ایک خاتون کےساتھ اسکی نازیبا ویڈیوز بنائی، ملزمان نے شہری سے نازیبا وڈیوز کی آڑمیں رقم بٹوری اور مزید 5 لاکھ روپے کی ڈیمانڈ کرتے رہے، متاثرہ شہری نے اپنا موبائل اور دیگر اشیاء دیکر رقم کا بندوبست کرنے کا کہا۔
ملزمان میں شامل 3 خواتین اور 2 مرد شامل ہیں ، ملزمان کے قبضہ سے نقدرقم،موبائل فون اور شہری کی نازیبا وڈیوز بھی برآمد کی گئیں، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیاہے۔